BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 August, 2007, 08:23 GMT 13:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بارودی سرنگ دھماکہ، دو ہلاک

فائل فوٹو
جنوبی وزیرستان میں بھی ایک فوجی قافلے پر حملہ ہوا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔

شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جمعرات کی صبح میرانشاہ سے تیس کلومیٹر دور افغان سرحد کے قریب ایک فوجی قافلہ سپین وام سے سرحد کی جانب جا رہا تھا کہ کاکا زیارت کے مقام پر ایک فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ادُھر جنوبی وزیرستان میں بھی ایک فوجی قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی ایک حفاظتی گاڑی وانا جنڈولہ روڈ پر گشت کر رہی تھی کہ چگملائی کے مقام پر گاڑی کے اوپر حملہ ہوا۔ فوج کی جوابی کارروائی میں دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں گزشتہ ایک سال سے فوج نے غیرملکیوں اور مقامی طالبان کے خلاف زمینی آپریشن کا سلسلہ بند کردیا ہے اور صرف فضائی کارروائی سے کام لیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود فوجی قافلوں اور سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں میں کمی نہیں آئی ہے۔

اسی بارے میں
شمالی وزیرستان، تین ہلاک
13 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد