BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 August, 2007, 16:50 GMT 21:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چوکی پر حملہ، بارہ شدت پسند ہلاک

انتظامیہ نے سکاؤٹس کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے پندرہ کلومیٹر دور افغان سرحد کے نزدیک واقع بویا چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی اور جوابی کارروائی میں بارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد نے جنوبی وزیرستان سکاؤٹس کے سولہ اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے میں زخمی ہونے والوں میں تین فوجی اہلکار اور دو سکاؤٹس شامل ہیں جنہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر بنوں فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔ مقامی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ مقامی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بویا اور دتہ خیل کے علاقے میں مشکوک ٹھکانوں پر توپخانے کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

ادھر جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد نے جنوبی وزیرستان سکاؤٹس کے سولہ اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں سرکاری ذرائع نے اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ فرنٹیئر کور کے یہ اہلکار جنوبی وزیرستان میں جنڈولہ سے سراروغہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے۔

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان سکاؤٹس فرنٹیئر کور کا ایک حصہ ہیں۔

جنوبی وزیرستان کی مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا جب جنڈولہ سےسراروغہ جانے والے سکاؤٹس کی گاڑی کو سپن کئی راغزئی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے روکا اور گاڑی میں سوار اہلکاروں کو اغواء کر کے نامعلوم مقام کی جانب لےگئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی انتظامیہ نے سکاؤٹس کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں اور اغوا کاروں سے رابطہ کے لیے علاقے کے عمائدین کا تعاون حاصل کیا گیا ہے ۔

جنڈولہ صوبہ سرحد کے ضلع ٹانک سے ملحق علاقہ ہے جہاں مقامی طالبان نے گذشتہ چند ماہ میں کئی مرتبہ فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں پر حملے کیے ہیں۔گزشتہ ماہ چھبیس جولائی کو بھی جنوبی وزیرستان میں سروکئی کے علاقے میں نامعلوم افراد نےایک فوجی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں سندھ رجمنٹ کا ایک حوالدار ہلاک ہوا تھا جبکہ حملے میں چوکی کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد