میرعلی: ٹارگٹ کلنگ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نےمبینہ طور پر غیرملکیوں کی مخالفت کے الزام میں دو مقامی قبائلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ نامعلوم نقاب پوش حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دونوں مقامی قبائل کا تعلق مدی خیل وزیر قبائل سے بتایا جاتا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو میرعلی بازار میں واقع خان گل مارکیٹ میں دو نامعلوم نقاب پوشوں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے منورگل اور بادشاہ خان کو ہلاک کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق دو مسلح نقاب پوش میر علی بازار میں داخل ہوئے اور مارکیٹ میں ایک دوکان کے دروازے پر موجود منورگل اور بادشاہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع ہی پر ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں نقاب پوش فائرنگ کے بعد بلاخوف و خطرگاڑی میں سوار ہو کر میرانشاہ کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان امن معاہدے کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ختم ہوگیا تھا لیکن اب امن معاہد ختم ہونے کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں جس وجہ سے علاقے میں زبردست خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں میرانشاہ: فوجی کارروائی دس ہلاک07 August, 2007 | پاکستان ’خالی مکانوں کو نشانہ بنایا گیا‘07 August, 2007 | پاکستان دھماکہ اور جھڑپیں، بائیس ہلاک04 August, 2007 | پاکستان لکی مروت میں دھماکہ، چار زخمی 03 August, 2007 | پاکستان جھڑپ، خودکش حملے میں ہلاکتیں: حکام04 August, 2007 | پاکستان فضائی کارروائی، اٹھارہ افراد ہلاک31 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||