میرانشاہ: فوجی کارروائی دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ فوج نے میرانشاہ کے علاقے میں ایک مشکوک ٹھکانے پر کارروائی کی ہے جس میں سرکاری دعوی کے مطابق دس شدت پسند ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منگل کو صبح پانچ بجے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے علاہ توپخانے کا استعمال بھی کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق فوج کو اطلاع ملی تھی کہ میرانشاہ سے کوئی تیس کلومیٹر دور افغان سرحد کے قریب ایک جگہ سے فوج پر حملے کی تیاری کی جارہی ہے جس پر سکیورٹی فورسز نے مذکورہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ اس کارروائی میں دس شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں بڑی تعداد میں اسلحہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا کیونکہ جس جگہ کارروائی کی گئی وہاں سے بہت دیر تک دھماکوں کی آوازیں سنی جاتی رہیں۔ یاد رہے کہ حکومت اور مقامی طالبان کے مابین امن معاہدہ ختم ہونے کے بعد سے علاقے میں ایک دوسرے کے خلاف کارروائی ہوتی رہتی ہیں۔ لیکن منگل کی کارروائی ایک ایسے موقع پر کی گئی کہ جب شمالی اور جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے افغان لویا جرگہ میں شرکت سے انکار کیا ہے اور حکومت اس کوشش میں ہے کہ دونوں ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کو جرگے میں شرکت کرنے پر راضی کیا جائے۔ | اسی بارے میں میرانشاہ: بڑی کارروائی کا نوٹس23 July, 2007 | پاکستان میرانشاہ: خودکش حملہ، تین ہلاک 20 July, 2007 | پاکستان دھماکہ اور جھڑپیں، بائیس ہلاک04 August, 2007 | پاکستان دو فوجی 35 حملہ آور ہلاک23 July, 2007 | پاکستان جھڑپ، خودکش حملے میں ہلاکتیں: حکام04 August, 2007 | پاکستان فضائی کارروائی، اٹھارہ افراد ہلاک31 July, 2007 | پاکستان فوج پر حملے، تین اہلکار چار شہری ہلاک30 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||