میرانشاہ: خودکش حملہ، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی ادارے ٹوچی سکاؤٹس کی ایک چیک پوسٹ پر ایک خودکش حملے میں ایک اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ میرانشاہ سے دس کلومیٹر دور مغرب کی جانب افغان سرحد کے قریب بویا چوکی پر ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں ٹوچی سکاؤٹس کا ایک اہلکار، خودکش حملہ آور اور ایک راہ گیر جبکہ زخمیوں میں ٹوچی سکاؤٹس کے دو اہلکار اور تین شہری شامل ہیں۔ میرانشاہ کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق سفید کار میں سوار خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں کے فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعات ایک ایسے موقع پر ہو رہے ہیں جب گورنر کی جانب سے بھیجا ہوا جرگہ میرانشاہ سکاؤٹس قلعہ میں موجود ہے اور اطلاعات ملی ہیں کہ جرگے میں شامل پانچ رکنی وفد نے دتہ خیل کے مقام پر مقامی طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کردیے ہیں۔ |
اسی بارے میں شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی 11 January, 2007 | پاکستان ’شمالی وزیرستان: ایک فوجی ہلاک‘ 29 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||