دو فوجی 35 حملہ آور ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میرانشاہ میں دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کی جانے والی کارروائی میں پینتیس حملہ آور ہلاک کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں فوج محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر اور مقامی پولیٹیکل انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ میرانشاہ میں دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا گیا جس میں دو فوج کے دو ارکان ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔ ان حملوں کے بعد فوج نے جوابی کارروائی کی جس میں پینتیس حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پیر کو شام آٹھ بجے کے قریب حملہ آوروں نے دو چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فو کے دو ارکان ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ پہلا حملہ قمر نامی چوکی پی اور دوسرا جیلر نامی چوکی پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان حملوں کے بعد فوج نے جوابی کارروائی کی جس میں توپ خانہ اور گن شپ ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے جس کے نتیجے میں پینتیس شدت پسند ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ | اسی بارے میں اسامہ کا کوئی پتہ نہیں: پاکستان23 July, 2007 | پاکستان طالبان کا جنگ بندی سے انکار23 July, 2007 | پاکستان میرانشاہ: خودکش حملہ، تین ہلاک 20 July, 2007 | پاکستان میرانشاہ: سرکاری اہلکار اغواء19 May, 2007 | پاکستان گورنر اورکزئی کا پہلا دورہِ میرانشاہ06 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||