جھڑپ، خودکش حملے میں ہلاکتیں: حکام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملے کے دوران تین سکیورٹی اہلکار اور دس شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں میں دو فوجی اور فرنٹیئر کور کا ایک جوان شامل ہیں۔ دریں اثناء کرم ایجنسی میں حکام نے کہا ہے کہ ایک ’خودکش حملے‘ میں پانچ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے میں پانچ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں میرانشاہ سکاؤٹس ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میرانشاہ سے قریباً دس کلومیٹر دور جنوب کی جانب تحصیل رزمک کے علاقہ دوسلی میں اوب لنکی چیک پوسٹ پر رات تین بجے کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں چودہ بلوچ رجمنٹ کے دو اہلکار موقع ہی پر ہلاک ہوگئے جبکہ شوال رائفل کے ایک اہلکار بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ حکام کے مطابق اس جھڑپ کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے دس شدت پسند بھی مارے گئے ہیں جبکہ اس کارروائی میں راکٹ، مارٹر اور دیگر اسلحہ استعمال کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی علاقے میں ایک فوجی قافلے پر حملہ ہوا تھا اور فوج کی جوابی کاروائی میں چار حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے جن کی لاشیں مقامی انتظامیہ نے ان کے لواحقین کے حوالے کر دی تھیں۔ | اسی بارے میں فضائی کارروائی، اٹھارہ افراد ہلاک31 July, 2007 | پاکستان فوج پر حملے، تین اہلکار چار شہری ہلاک30 July, 2007 | پاکستان دو فوجی 35 حملہ آور ہلاک23 July, 2007 | پاکستان ’میران شاہ: تیرہ شدت پسند ہلاک‘22 July, 2007 | پاکستان سکیورٹی فورسز کی تین چوکیاں تباہ21 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||