’میران شاہ: تیرہ شدت پسند ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں حکام کا کہنا ہے کہ دو حفاظتی چوکیوں پر شدت پسندوں کے حملوں کے دوران سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے تیرہ حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعات سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات میران شاہ سے پانچ کلومیٹر مغرب کی جانب غلام خان کے علاقے میں پیش آئے جب چند حملہ آوروں نے دو سرکاری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں تیرہ شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ سات کو گرفتار کرلیا گیا۔ تاہم مقامی ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی اور غلام خان کے باشندوں کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے سات افراد عام شہری ہیں۔ دوسری طرف سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب فوج نے میران شاہ سکاؤٹس قلعے سے مشکوک ٹھکانوں پر توپوں سے گولے داغے ہیں، جس سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں کیےگئے ہیں جب گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی کی طرف سے بھیجا گیا ایک جرگہ علاقے میں شدت پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ شمالی وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی مولوی نیک زمان کے مطابق گزشتہ روز جرگہ میں شامل ایک پانچ رکنی وفد نے مقامی طالبان سے ملاقات کی ہے۔ تاہم طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگہ میران شاہ میں موجود تو ہے لیکن تاحال ان کا جرگہ کے کسی رکن سے رابطہ نہیں ہوا ہے۔ |
اسی بارے میں ایف سی، خاصہ دار کی تین چوکیاں تباہ21 July, 2007 | پاکستان میرانشاہ: خودکش حملہ، تین ہلاک 20 July, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی 11 January, 2007 | پاکستان ’شمالی وزیرستان: ایک فوجی ہلاک‘ 29 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||