BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 July, 2007, 07:51 GMT 12:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکیورٹی فورسز کی تین چوکیاں تباہ

ایف سی چوکی(فائل فوٹو)
چوکیوں کو پہلے ہی خالی کر دیا گیا تھا(فائل فوٹو)
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان اور ایف آر بنوں میں دو مختلف واقعات میں ایف سی اور خاصہ دار فورس کی تین چوکیاں تباہ کر دی گئی ہیں تاہم۔لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

شمالی وزیرستان میں مقامی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ رات میران شاہ سے قریباً تین کلومیٹر دور مشرق کی جانب چشمہ پل میں نامعلوم افراد نے خاصہ دار فورس اور ایف سی کی دو چوکیوں کی چار دیواری کے باہر بھاری مقدار میں بارود نصب کر کے انہیں تباہ کردیا۔

حکام کے مطابق اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ خاصہ دار فورس نے ان چوکیوں کو خالی کردیا تھا۔

دوسری جانب ایف آر بنوں میں میزارائل چیک پوسٹ پر رات کو نامعلوم افراد نے تین راکٹ داغے جو چیک پوسٹ کے احاطے میں گرے اور زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ چیک پوسٹ کے قریب ایک پیکٹ کو بارود سے تباہ کردیا گیا ہے۔

جمعہ کو بھی میران شاہ میں ایک خودکش حملے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے اور خاصہ دار فورس کی تین چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا تھا جس کی ذمہ داری مقامی طالبان نے قبول کی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خودکش حملہ آوروں کو حملے تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مقامی طالبان کے ترجمان عبدالحئی غازی کے مطابق اگر خاصہ دار فورس اور ایف سی نے اپنی چوکیوں کو نہیں چھوڑا تو وہ بھی خوکش حملوں کا نشانہ بنیں گے۔

ادھر سنیچر کو دو بجے کے قریب میران شاہ سکاؤٹس قلعہ پر ایک راکٹ داغا گیا ہے جو قلعے کے اندر گرلز کالج کے ایک کمرے پر لگا جس کے نتیجہ میں ایک کمرے کو نقصان پہنچا۔ یہ راکٹ ایک ایسے موقعہ پر داغا گیا جب قلعہ سے کچھ فاصلے پر سول کالونی میں گورنر کا بھیجا ہوا جرگہ مقامی عمائدین سے بات چیت میں مصروف تھا۔

دریں اثناء پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک مقامی شخص کو افغان نیشنل آرمی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کر دیا گیا ہے جس کی لاش افغان سرحد کے قریب ایک پہاڑی نالے سے ملی ہے۔

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق وانا سے تیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب تحصیل برمل انگور اڈہ کے قریب ایک لاش ملی ہے جسے ذبح کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق لاش کے ساتھ پشتو زبان میں تحریر شدہ ایک خط بھی ملا ہے جس کے مطابق مقتول افغان نیشنل آرمی کے لیے جاسوسی کرتا تھا۔

خط میں بتایاگیا ہے کہ افغان نیشنل ارمی اور امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔پولیٹکل انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ نازےمیر نامی اس شخص کو دو دن پہلے خامرانگ کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا۔

وزیرستان امن معاہدہ
فریقین معاہدے پرعمل کریں گے: رکن جرگہ
باجوڑ حملے کے اثرات
کیا وزیرستان معاہدہ برقرار رہ سکے گا؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد