بنوں: ایف سی اہلکار کی لاش برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں گزشتہ روز اغواء ہونے والے ایف سی کے چار اہلکاروں میں سے ایک کی سیدکی کے علاقے سے لاش ملی ہے۔ بنوں پولیس نے لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔ بنوں میں پولیس کے ایک افسر شیر نواز نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کوایف آر بنوں کے علاقے سے ایف سی کے چار اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے اغواء کیاتھا۔جن میں سے شاہ حسین نامی ایک سپاہی کی لاش بدھ کو ایف آر کے علاقہ سیدکی سے ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاش پر گولیوں کے نشانات تھے جن کو قتل کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شاہ حسین کا تعلق ضلع ہنگو سے تھا اور ان کی لاش اپنے ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کے تین اہلکار ابھی تک لاپتہ ہیں۔ اور پولیس سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ ایف سی اہلکاروں کو شمالی وزیرستان منتقل کردیا گیاہے۔ یاد رہے گزشتہ روز ایف آر بنوں سے ایف سی کے چار اہلکاروں کو اغواء کر لیا گیا تھا۔ جو اپنے قریبی چیک پوسٹ کے ساتھ معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے۔ | اسی بارے میں خفیہ اہلکاروں کے قاتلوں کی تلاش 28 March, 2007 | پاکستان وزیرستان: پانچ لاشیں برآمد11 May, 2007 | پاکستان نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد07 June, 2007 | پاکستان خضدار: 150 لاپتہ، 15 لاشیں برآمد30 June, 2007 | پاکستان ’چار دن ہوگئے مگر لاش نہیں دے رہے‘17 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||