خفیہ اہلکاروں کے قاتلوں کی تلاش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے چار اہلکاروں کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی دوسری موٹرسائیکل کو ایک بم دھماکے میں نقصان پہنچا ہے۔ ادھر خار اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ ادارے کے اہلکاروں کے قاتلوں کی تلاش کے لیے ناکہ بندیاں کی ہوئی ہیں اور چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ باجوڑ کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ ارشد نوید نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ منگل کو آئی ایس آئی کے اہلکاروں پر حملے میں مجرموں نے دو موٹر سائیکلیں استعمال کی تھیں جس میں سے ایک موٹر سائیکل مقامی انتظامیہ نے واقعہ کے فوری بعد قبضے میں لی تھی جبکہ دوسری موٹر سائیکل حملہ آور جائے وقوعہ کے قریب ویرانے میں چھوڑ گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح سکیورٹی اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل ہی ویرانے میں کھڑی موٹر سائیکل کو نامعلوم افراد نے ٹائم بم کے ذریعے سے اڑا دیا۔ ارشد نوید کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے قریبی علاقے سے ایک مقامی شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے گھر کے قریب سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ منگل کو باجوڑ کے علاقے رشکئی میں نامعلوم افراد نے آئی ایس آئی کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت چار اہلکاروں کوگھات لگا کر ہلاک کیا تھا۔اس واقعہ سے ایک روز قبل علاقے میں قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پایا تھا جس میں مقامی لوگوں نے حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کے علاقے میں غیر ملکیوں کو پناہ نہیں دی جائی گی۔ | اسی بارے میں خار، دھماکے میں دو قبائلی سردار ہلاک05 February, 2007 | پاکستان باجوڑ میں دھماکہ، ڈاکٹر ہلاک16 February, 2007 | پاکستان باجوڑ میں رات کا کرفیو08 March, 2007 | پاکستان باجوڑ: قبائل اور حکومت میں معاہدہ26 March, 2007 | پاکستان جرگہ بیت اللہ محسود سے ملے گا27 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||