BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 February, 2007, 08:49 GMT 13:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خار، دھماکے میں دو قبائلی سردار ہلاک

باجوڑ (فائل فوٹو)
باجوڑ میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں ہوتی رہی ہیں(فائل فوٹو)
سکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں دو قبائلی سردار ہلاک ہوگئے ہیں۔

باجوڑ کے پولٹیکل ایجنٹ شکیل قادر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح آٹھ بجے باجوڑ کے صدر مقام خار سے تیس کلومیٹر شمال مغرب میں چرمنگ سیدہ شاہ گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب دو قبائلی ملک جبار اور ملک کمین اپنے ایک اور ساتھی کے ہمراہ بازار جا رہے تھے تو پہلے سے نصب بارودی سرنگ ایک دھماکے سے پھٹ گئی۔

شکیل قادر کے مطابق دھماکے میں ملک کمین اور ملک جبار مو قع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی عظیم خان کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیٹکل ایجنٹ نےحملے کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی ہے اور اس بات سے انکا ر کیا کہ یہ دہشت گردی کی کوئی کارروائی ہو سکتی ہے جبکہ باجوڑ میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے میں ریموٹ کنٹرول بم کا استعمال ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دونوں سردار حکومت کے حامی تھے تاہم مقامی افراد سے اس امر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریباً پندہ دن قبل حکومت کے حامی ملک مکین کو نامعلوم افراد کی جانب بذریعہ پمفلٹ قتل کی دھمکیاں ملی تھیں اور ایک ماہ قبل چند مسلح افراد نے ملک مکین کے گھر پر حملہ بھی کیا تھا جس میں ان کا ایک بھتیجا اور جوابی حملے میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوا تھا۔

باجوڑ میں گزشتہ دو سال کے دوران مشتبہ شدت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ بارودی سرنگ کے دھماکوں اور سکیورٹی فورسز اور لیویز چیک پوسٹوں پر راکٹ اور ریموٹ بم حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ باجوڑ کے علاقے چینگئی میں ہی ایک مدرسے پر گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستانی فوج کے ایک فضائی حملے میں اسّی افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ جنوری دو ہزار پانچ میں باجوڑ کے قصبے ڈمہ ڈولہ میں ایک گھر پر امریکی حملے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد