طالبان کے حملے میں دو فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقےجنوبی وزیرستان میں طالبان نےایک فوجی کیمپ پر کئی راکٹ داغےجس کےنتیجے میں دو فوجی ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ جنوبی وزیرستان کے ہی ایک دوسرے علاقے میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوج کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ پہلاواقعہ جمع کی صبح چار بجے وانا سے پچیس کلومیٹر دور شکئی میں اس وقت پیش آیا جب شکئی آرمی کیمپ اور اور گنج سر مورچہ پر قریبی پہاڑی سلسلے سے کئی راکٹ داغےگئے۔ سرکاری ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک درجن سے زیادہ راکٹ شکئی آرمی کیمپ اور گنج سر پہاڑی مورچہ پر داغے گئے جو شکئی کے ارد گرد جا گرے جبکہ ایک راکٹ گنج سر کے مورچہ پرگرا جس کے نتیجہ میں دو فوجی موقع پر ہی ہلاک، جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں عبدالرحمٰن اور عمران شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کےذریعہ بنومنتقل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ راکٹ حملے کے بعد فوج نے جوابی کارروائی کی جس میں توپ اور مارٹر کااستعمال کیا گیا۔اس دوران دوسری جانب سے بھی مسلسل راکٹ سے حملے کیئے جاتے رہے۔ یہ لڑائی صبح چار بجے سےسات بجے تک جاری رہی ہے۔ اس کےعلاوہ افغان سرحد کےقریب انگوراڈا میں ایک فوجی گاڑی اس وقت بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جب وہ کیمپ کے کچھ فاصلے پر فوجیوں کےلیئے پانی لارہی تھی۔اس حادثہ میں تین فوجی زخمی ہو گئے۔ انہیں وانا کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: 3 سو شدت پسند ہلاک 29 April, 2006 | پاکستان قبائلی سردار تختی خان ہلاک28 May, 2006 | پاکستان حیات اللہ کا قتل‘ طالبان کا انکار20 June, 2006 | پاکستان سات سکیورٹی اہلکار ہلاک26 June, 2006 | پاکستان حکومت اور طالبان میں تین معاہدے05 September, 2006 | پاکستان وزیرستان معاہدہ: طالبان کی دھمکی17 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||