BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 September, 2006, 16:57 GMT 21:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومت اور طالبان میں تین معاہدے

وزیرستان
یہ معاہدہ لوئے جرگہ کی کوششوں کے بعد عمل میں آیا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں گزشتہ چار سالوں کے دوران حکومت اور مقامی طالبان کے مابین اب تک تین امن معاہدے عمل میں آ چکے ہیں۔

پہلا امن معاہدہ اپریل دو ہزار چار میں اس وقت ہوا تھا جب جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے کمانڈر نیک محمد اور اس وقت کے کور کمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل صفدر حسین نے شکئی کے مقام پر بغل گیر ہوکر ایک دوسرے کو ہار پہنائے۔ اس موقع پر دونوں جانب سے تحفوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس معاہدے کی رو سے شدت پسندوں نے علاقے میں موجود تمام غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ شکئی کے اس معاہدے کو ملکی اور بین الااقوامی ذرائع ابلاغ میں بڑی کوریج دی گئی۔

تاہم اس معاہدے پر چند ہفتے ہی عمل درآمد کیا جاسکا تھا اور یہ معاہدہ اس وقت ٹوٹا جب سترہ جون دو ہزار چار کو پاکستانی فوج نے مبینہ طور پر امریکی فوج کی مدد سے ایک میزائیل حملے میں نیک محمد کو نشانہ بناکر ہلاک کیا۔

جنوبی وزیرستان میں ہی حکومت اور مقامی جنگجوؤں کے مابین دوسرا معاہدہ سات فروری دوہزار پانچ کو عمل میں آیا۔ یہ امن معاہدہ محسود قبائل کے سربراہ بیت اللہ محسود اور مقامی انتظامیہ کے درمیان جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا کے مقام پر ہوا تھا۔

اس چھ نکاتی معاہدے کے مطابق بیت اللہ محسود نے سکیورٹی فورسز اور حکومتی املاک پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جبکہ اس کے بدلے حکومت نے علاقے میں بند تمام تجارتی مراکز کھولنے اور مقامی قبائل کی مراعات دوبارہ بحال کرنے کے وعدے کیئے تھے۔

سراروغا کے مقام پر ہونے والہ یہ معاہدہ تاحال قائم ہے اور اس پر دونوں جانب سے عمل درامد ہورہا ہے۔

منگل کو شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں طے پانے والا تیسرا امن معاہدہ 45 رکنی لوئے جرگہ کی دو مہینوں کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے۔

 اس تازہ معاہدے کے مطابق غیر ملکی شدت پسندوں کو علاقے سے نکلنا ہوگا جبکہ طالبان اور القاعدہ عناصر پر سرحد پار افغانستان جانے پر پابندی ہوگی

جبکہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والہ حکومت کا یہ پہلہ معاہدہ ہے۔

اس تازہ معاہدے کے مطابق غیر ملکی شدت پسندوں کو علاقے سے نکلنا ہوگا جبکہ طالبان اور القاعدہ عناصر پر سرحد پار افغانستان جانے پر پابندی ہوگی جواب میں حکومت نے زمینی اور فضائی آپریشن بند کرنے، قبائل کی مراعات بحال کرنے اور اب تک کی کاروائی کے دوران قبضے میں لیا ہوا سامان لوٹانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس معاہدے کی ایک اہم بات ٹارگٹ کلنگ پر پابندی ہے جس کا اس معاہدے میں خصوصی طورپر ذکر کیا گیا ہے۔ اب تک وزیرستان میں ڈیڑھ سو سے زائد قبائلی سردار اور صحافی اس طرح کی ہلاکتوں کا شکار ہوچکے ہیں۔

اسی بارے میں
قبائلیوں اور طالبان کے رشتے
07 October, 2003 | صفحۂ اول
جنوبی وزیرستان کے قبائلی
09 October, 2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد