قبائلی سردار تختی خان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی وزیرستان میں مشتبہ طالبان نے حکومت نواز قبائلی لیڈر ملک تختی خان کو اتوار کے روز ہلاک کر دیا ہے جبکہ جنوبی وزیرسان میں دو فوجی ٹھکانوں پر گیارہ راکٹ داغے گئے ہیں۔ انٹیلیجس ایجنسی کے ایک اہلکار کے مطابق دو نقاب پوش شدت پسندوں نے ملک تختی خان کو اس وقت گولیاں ماریں جب وہ شمالی وزیرستان کے قصبے میر علی میں سبزی اور پھلوں کے ایک ہفتہ وار بازار سےگزر رہے تھے۔ انیٹیلجنس اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پچاس سالہ ملک تختی خان موقعہ پر دم توڑ گئے۔ شدت پسند اس سے پہلے بھی حکومت کو ان کی پکڑ دھکڑ میں مدد کرنے کے شبہے میں حکومت نواز قبائلی سرادروں کو ہلاک کر چکے ہیں۔ ملک تختی خان کو مارنے والے نقاب پوش اپنے دو دیگر ساتھوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ ملک تختی خان سرکاری حکام سے شمالی وزیرسان کے مرکزی شہر میران شاہ میں باقاعدگی سے ملتے تھے اور شدت پسندوں کو شک تھا کہ وہ ان ملاقاتوں میں حکومت کو ان کے بارے میں معلومات پہنچاتے ہیں۔ ادھر جنوبی وزیرستان میں دو فوجی ٹھکانوں پر کُل گیارہ راکٹ داغے گئے ہیں۔ ان میں سے پانچ راکٹ ایں زر رائے کے فوجی ٹھکانے جبکہ چھ پالا پتھر کے مقام پر گرے۔ فوج نے جوابی کارروائی بھی کی تاہم ان دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان:حکومت کا حامی سردار قتل19 May, 2006 | پاکستان وزیرستان: دو ایف سی اہلکار ہلاک20 May, 2006 | پاکستان وزیرستان جھڑپ: ایک ہلاک15 April, 2006 | پاکستان وزیرستان حملے میں دو افراد ہلاک10 April, 2006 | پاکستان وزیرستان: حکومت کےحامی عالم قتل02 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||