وزیرستان: 3 سو شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران وزیرستان میں تین سو سے زائد شدت پسند ہلاک کیے گئے جب کہ 56 فوجی مارے گئے ہیں۔ افغاستان سے ملنے والی پاکستانی سرحد سے ملحق وزیرستان کے علاقے میں مسلسل بے چینی ہے لیکن خاص طور پر اس سال مارچ سے تشدد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے نصف لوگ اسی عرصے میں مارے گئے جب کہ اس عرصے میں اس کے بھی چھپن فوجی مارے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی صورتِ حال پُر امن نہیں ہے لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وزیرستان پر ہمارا کنٹرول نہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی زیر قیادت دراندازی کے بعد طالبان کے حامیوں کی بڑی تعداد وزیرستان آ گئی تھی اور پاکستان کو ان سے نمٹنے کے لیے ہزاروں فوجی مقرر کرنے پڑے تھے۔ خاص طور پر قبائلی ایجنسیوں پر مشتمل شمالی وزیرستان میں بے چینی زیادہ ہے اور اس علاقے کو دہشت گردی کی امریکی جنگ کا اولین محاذ قرار دیا جاتا ہے۔ بی بی سی کی نامہ نگار باربرا پلیٹ کا کہنا ہے کہ اس انتہائی دشوار گزار قبائلی علاقے میں ہزاروں فٹ کی بلندیوں پر فوجی چوکیاں ہیں۔
ان چوکیوں سے افغانستان کے اندر تک کے راستے دکھائی دیتے ہیں اور یہیں سے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے مبینہ شدت پسندوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔ بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے اصل معاملہ قبائلی علاقے میں طالبان کا بڑھتا ہوا اثر اور نظریے کا پھیلاؤ ہے تاہم پا کستانی جنرلوں کا کہنا ہے کہ ’ملاؤں کو زیادہ حمایت حاصل نہیں ہے اور ان کے انتہائی سرگرم حامیوں کی تعداد چند سو سے زیادہ نہیں ہے‘۔ تاہم صدر خود اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ’طالبانی شدت پسندی‘ علاقے میں جڑیں پکڑ رہی ہے‘۔ جب کہ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں فوجی آپریشن قبائلیوں میں نئی سوچ کو جنم دے رہا ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: فوجی چوکیوں پر حملے22 April, 2006 | پاکستان پینتیس قبائلی افراد کی حراست21 April, 2006 | پاکستان باجوڑ: السوری کی ہلاکت کی تصدیق21 April, 2006 | پاکستان وزیرستان: سات فوجی ہلاک، 26 فوجی زخمی20 April, 2006 | پاکستان وزیرستان: سات فوجی ہلاک20 April, 2006 | پاکستان وزیرستان کا سچ معلوم نہیں19 April, 2006 | پاکستان وزیرستان جھڑپ: ایک ہلاک15 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||