BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 April, 2006, 03:49 GMT 08:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: سات فوجی ہلاک، 26 فوجی زخمی

میران شاہ حالیہ مہینوں میں مسلح جھڑپوں کے لیے سرخیوں میں رہا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعرات کی صبح نامعلوم افراد نے مہمند رائفلز کے ایک قافلے پر اس وقت حملہ کردیا جب یہ قافلہ میران شاہ سے رزمق کے لیے ایک پہاڑی سلسلے سے گزر رہا تھا۔

اس حملے میں سات فوجی ہلاک اور چھبیس فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔علاقے میں کشیدگی ہے اور فوج کے گن شِپ ہیلی کاپٹر فضا میں پرواز کررہے ہیں۔

جمعرات کی صبح سات بجے کے قریب شمالی وزیرستان میں ہی میرعلی کے مقام پر سکاؤٹس قلعے پر کئی راکٹ داغے گئے جس کے بعد فوج نے جوابی کارروائی کی۔اس میں بھی کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میران شاہ میں فوجی قلعہ پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو گیارہ بجے کے قریب تین راکٹ داغے گئے جو قلعے کے قرب و جوار میں جاگرے۔

اطلاعات کے مطابق فوج نے جوائی کارروائی کی اور دو گھنٹے تک مسلسل مشکوک ٹھکانوں پر توپیں اور مارٹر کے گولے برساتی رہی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس کے علاوہ بدھ کی شام وزیرستان میں ہی ٹل اسکاؤٹس فورس کی ایک گاڑی میرعلی کے علاقے میں بارودی سرگن کے دھماکے میں تباہ ہوگئی۔ اس میں ٹل اسکاؤٹس کے پانچ جوان بھی زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت شدید بتائی گئی ہے۔

دھماکہ شام کے چھ بجے اس وقت ہوا جب ٹل اسکاؤٹس فورس کا ایک قافلہ تینوا میں موجود اسکاؤٹس فورس کے لیے خوراک لے جارہا تھا۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں حالیہ مہینوں میں مشتبہ طالبان اور القاعدہ کی جانب سے فوجی ٹھکانوں کو نشایا بنایا جاتا رہا ہے اور فوجی کارروائی میں بھی بہت سے لوگ مارے گئے ہیں۔

وزیرستان وزیرستان کا سچ
سرکار، قبائلی ملک اور ملا کا محتاج میڈیا
قبائلی رہنماقبائلی مسئلہ
حکومت مذاکرات کیوں نہیں کرتی؟
میران شاہ میں فوجیہلاکتوں کی حقیقت
میران شاہ: لاشیں کہاں گئیں، وہ کون لوگ تھے؟
لڑکیکھانےپینےکا مسئلہ
میران شاہ میں اشیائے خورد نوش کی قلت
 میران شاہکب امن ہوگا؟
قبائلی خطہ ہر حکمران کے لئے دردے سر
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد