سی ڈیز کی دکانوں پر بم حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد میں ایک طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر سی ڈیز فروخت کرنے والی دکانوں کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ضلع سوات میں حکام کے مطابق سی ڈیز اور موبائل فون کے ایک مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں تقریباً چھ دکانیں تباہ ہوگئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بدھ کی رات ساڑھے بارہ بجے تحصیل مٹہ کے اسحاق نامی مارکیٹ میں ہوا ہے جس میں سی ڈیز کی چار دکانوں کے علاوہ حجام اور موبائل فون کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ سوات کے ضلعی رابطہ آفسر سید محمد جاوید نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں سی ڈیز کی بعض ایسی دکانیں موجود ہیں جو بقول ان کے ’ فحاشی و عریانی‘ پھیلانے میں ملوث ہیں۔ ان کے مطابق پولیس ان دکانوں پر ہفتے میں ایک بار چھاپہ مارتی ہے اور اس سلسلے میں کئی دکانداروں کو گرفتار جبکہ کئی کو جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ ایک متاثرہ دکاندار امجد علی خان نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئےدھماکے میں سترہ دکانوں کو نقصان پہنچنے کا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں کئی روز پہلے بعض نامعلوم افراد کی طرف ایک ہفتے کے اندر کاروبار ختم کرنے کے دھمکی آمیز خطوط ملے تھے۔ ان کے بقول سی ڈیز فروخت کرنے والے دکانداروں نے کاروبار ختم کرنے کے سلسلے میں ایک مقامی اخبار میں ایک اشتہار بھی شائع کرایا ہے جس میں حکومت اور مخیر افراد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ متبادل کاروبار شروع کرنے کے لیے ان کی مالی مدد کی جائے۔ سوات کے ضلعی رابطہ آفسر اور این جی اوز کے دفاتر کو بھی مبینہ دھمکی آمیز خطوط مل چکے ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ سرحد کے دیگر اضلاع میں سی ڈیز کی دکانوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اب کافی حد تک کمی آئی ہے اور ضلع سوات میں تازہ واقعہ طویل عرصے کے بعد پیش آیاہے۔ لال مسجد کے واقعے کے بعد ایک مقامی دینی عالم مولانا فضل اللہ کی جانب سے’ جہاد ، شروع کرنے کے مبینہ اعلان کے بعد حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن میں فوج کو تعینات کر دیا تھا۔‘ | اسی بارے میں سوات کار بم دھماکہ، پانچ ہلاک12 July, 2007 | پاکستان سوات: ایک خاندان کے چار ہلاک 15 July, 2007 | پاکستان سوات پر جرگے کی تشکیل کا اعلان16 July, 2007 | پاکستان سوات : پولیس چوکی میں دھماکہ01 August, 2007 | پاکستان سوات: دھماکے میں دو افراد ہلاک03 August, 2007 | پاکستان سوات میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ24 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||