سوات میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ سوات کے ڈی آئی جی خالد مسعود نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شام مینگورہ سے پندرہ کلومیٹر دور چار باغ کے علاقے میں پیش آیا جب سڑک کے کنارے پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کے لال مسجد کے واقعہ کے بعد سوات میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ دو ماہ کے دوران سوات میں پولیس چوکیوں کو متعدد بار بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جس میں کئی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں سوات: دھماکے میں دو افراد ہلاک03 August, 2007 | پاکستان سوات : پولیس چوکی میں دھماکہ01 August, 2007 | پاکستان سوات پر جرگے کی تشکیل کا اعلان16 July, 2007 | پاکستان سوات کار بم دھماکہ، پانچ ہلاک12 July, 2007 | پاکستان لال مسجد کے حق میں مظاہرے03 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||