سوات : پولیس چوکی میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ایک پولیس چوکی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے تاہم واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔ سوات کے ضلعی رابط افسر سید محمد جاوید نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کی شام نامعلوم افراد نے مٹہ سب ڈویژن کے علاقے شکردرہ میں قائم پولیس کی ایک چوکی میں ٹائم بم رکھا تھا جس کے پھٹنے سے چوکی کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاہم دھماکے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے کیونکہ دھماکے کے وقت چوکی میں پولیس اہلکار موجود نہیں تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے چوکی کے دونوں کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹکڑے ٹکڑے ہوکر دور جاگرے ہیں۔ سوات کے ایک مقامی صحافی شیرین زادہ نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی۔ سوات میں پولیس تھانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز بھی سوات کے تحصیل کبل کے علاقے براہ بانڈہ میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی کو نذرآتش کیا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ان حملوں کے بعد سوات میں پولیس اہلکاروں کی گشت اور نقل و حرکت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً تین ہفتے قبل مٹہ سب ڈویژن میں ایک فوجی قافلے پر دو خودکش حملوں میں گیارہ فوجی جوانوں سمیت چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں ’جیسے زمین پھٹ گئی ہو۔۔۔‘19 July, 2007 | پاکستان دیر میں پولیس پر بم حملہ 17 July, 2007 | پاکستان ہنگو میں خود کش حملہ، پانچ ہلاک19 July, 2007 | پاکستان دو ہفتوں کے دوران آٹھ خود کش حملے18 July, 2007 | پاکستان فوجی قافلے پر حملہ، سترہ ہلاک18 July, 2007 | پاکستان سرحد: چھ اہلکاروں سمیت نو زخمی26 July, 2007 | پاکستان ’صوبے کوفوج کی ضرورت نہیں‘27 July, 2007 | پاکستان پاکستان: چھ ماہ میں انیس خودکش حملے18 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||