دو ہفتوں کے دوران آٹھ خود کش حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد میں منگل کی رات کو ہونے والے مبینہ خود کش حملے کے بعد پاکستان میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والے خود کش حملوں کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی ہے جس میں اب تک کم از کم 79 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں23 فوجی بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والے حملے سے پہلے تک ہونے والے تمام خود کش حملے پاکستان کے قبائلی اور صوبہ سرحد کے ضلع سوات اور جنوبی اضلاع بنوں اور ٹانک میں پیش آئے ہیں اور زیادہ تر میں پاکستانی فوج اور پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار میں ہونے والے وکلاء کنونشن کے پنڈال کے قریب ہونے والے مبینہ خود کش حملے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ منگل ہی کو پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کھجوری چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں دو فوجیوں اور خود کش حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ چار جولائی کو قبائلی علاقے میران شاہ سے بنوں آنے والے ایک فوجی قافلے کو مبینہ خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں حکام کے مطابق چھ فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے تھے۔ چھ جولائی کو صوبہ سرحد کے ملاکنڈ ایجنسی کے چکدرہ پل کے ساتھ ہونے والے خودکش حملے میں چار فوجیوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا گیا تھا۔
اس حملے کے چھ روز بعد یعنی بارہ جولائی کو ایک مبینہ خودکش بمبار نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں قائم پولٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملہ کردیا تھا جس میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ بارہ جولائی ہی کے روز صوبہ سرحد کے ضلع سوات کے صدر مقام مینگورہ میں گاڑی میں سوار دو مبینہ خوکش حملہ آوروں نے اس وقت خود کو دھماکے کے ساتھ اڑادیا جب فوجی قافلے کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس نے انکی گاڑی روکی اور انکی تلاشی لے ہی رہے تھی کہ گاڑی میں دھماکہ ہوا جس میں تین پولیس اہکاروں اور دو حملہ آوروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ پندرہ جولائی کو صوبہ سرحد کے ضلع سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف مبینہ خودکش حملوں میں گیارہ فوجیوں سمیت چالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پہلا خودکش حملہ سوات کے علاقہ مٹہ میں پیش آیا تھا جس میں دو مبینہ خودکش حملہ آوروں نے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا اور نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور باون زخمی ہوگئے۔ جبکہ دوسرے واقعے میں ڈی آئی خان میں پولیس بھرتی مرکز پر ہونے والے حملے میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت ستائیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے تھے۔ پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد کیخلاف فوجی آپریشن، صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں میں فوج کی تعیناتی اور قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں نئی چیک پوسٹوں کے قیام کے بعد ان علاقوں میں خودکش حملوں، بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یاد رہے کہ لال مسجد کے خلاف ہونے والے آپریشن میں سرکاری اعداد شمار کے مطابق 102 افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم آپریشن کے بعد ہونے والے خود کش حملوں، بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں اب تک ستاسی افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں آٹھ جولائی میں پشاور میں ہلاک کیے گیے تین چینی شہری بھی شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں جسٹس کی ریلی سے قبل دھماکہ، پندرہ ہلاک 17 July, 2007 | پاکستان یہ خود کش حملہ تھا: طارق عظیم17 July, 2007 | پاکستان یومِ سوگ، عدالتوں کا بائیکاٹ17 July, 2007 | پاکستان دیر میں پولیس پر بم حملہ 17 July, 2007 | پاکستان فوجیوں سمیت پانچ افراد ہلاک17 July, 2007 | پاکستان خودکش حملے، چالیس ہلاک15 July, 2007 | پاکستان سوات: فوجیوں سمیت14 ہلاک15 July, 2007 | پاکستان بھرتی مرکز خود کش حملہ،26 ہلاک15 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||