یومِ سوگ، عدالتوں کا بائیکاٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے وکلاء کی نمائندہ تنظیم پنجاب بارکونسل نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں خود کش حملہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر بدھ کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین طارق جاوید وڑائچ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ صوبہ بھر کے وکلاء اسلام آباد میں ہونے والے وکلاء کنونشن میں خود کش حملہ پر بدھ کو یوم سوگ منائیں گے اور عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے حملے کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ کی تمام بارایسوسی ایشنوں میں احتجاجی اجلاس ہونگے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ بار ایسوسی ایشنوں کی سطح پر کنونشن میں ہلاک ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ طارق وڑائچ کے بقول وکلاء اس قسم کے واقعات سے خوف زدہ نہیں ہونگے اور ان کی تحریک جاری رہے گی۔
علاوہ ازیں لاہور کی ضلعی بارایسوسی ایشن نے دو روزہ ہڑتال کرنے فیصلہ کیا ہے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شمیم ملک کے مطابق بدھ کو بار کے اجلاس کے بعد احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ دریں اثناء وکلا کنونشن میں خودکش حملہ کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ لاہور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی نفری کو بڑھا کر ہر آنے جانے والی کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ شہر کے اندر بھی پولیس کے گشت کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی رہائش گاہوں اور عمارتوں پر پولیس کی نفری بڑھانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ |
اسی بارے میں جسٹس کی ریلی سے قبل دھماکہ، پندرہ ہلاک 17 July, 2007 | پاکستان یہ خود کش حملہ تھا: طارق عظیم17 July, 2007 | پاکستان دیر میں پولیس پر بم حملہ 17 July, 2007 | پاکستان لال مسجد میں غیر ملکی تھے: چیمہ17 July, 2007 | پاکستان فوجیوں سمیت پانچ افراد ہلاک17 July, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||