BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 July, 2007, 19:39 GMT 00:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عینی شاہدین: ’آگ کا شعلہ ہوا میں بلند ہوا‘
اسلام آباد میں چیف جسٹس افتخار کی ریلی کے استقبالیے پر ہونے والوں دھماکوں کے موقع پر موجود دو عینی شاہدین نے جو حال بیان کیا وہ درج ذیل ہے۔

محمد کامران، سینیئر جرنلسٹ، ڈیلی ٹائمز

میں اس وقت چیف جسٹس کے خطاب کی کوریج کے لیے وہاں موجود تھا۔ جب دھماکہ ہوا تو میں تقریباً اس مقام سے پچاس فٹ کے فاصلے پر کھڑا تھا۔ دھماکہ ایک ہولناک آواز کے ساتھ ہوا اور ایک آگ کا شعلہ ہوا میں بلند ہوا۔ یہ اس وقت ہوا جب پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایکٹوسٹ ایک گروپ کی صورت میں چیف جسٹس کے استقبال کے لیے کھڑے ہوگئے تھے۔ وہ نعرے بلند کررہے تھے۔ دھماکہ پیپلز پارٹی والے کیمپ میں ہوا۔ اس کے فوراً بعد ہم نے دیکھا کہ یہاں پر مکمل اندھیرا چھا گیا۔ جب وژن کلیئر ہوا تو یہاں لاشیں بکھری ہوئی تھیں، لوگوں کا خون ہی خون تھا، زخمی جو تھے وہ کراہ رہے تھے، مدد کے لیے پکار رہے تھے۔

جلسہ گاہ سے مین روڈ پر ایک کاریڈور بنایا تھا انہوں نے، تقریباً پچاس میٹر کے فاصلے پر، اس کاریڈور کی بالکل اوپننگ پر یہ دھماکہ ہوا۔ تقریباً دس سے بارہ لوگ تو وہیں موقعہ پر جاں بحق ہوگئے اور اس سے دگنی تعداد میں زخمی تھے جنہیں، جب ایمبولینسز پہنچی ہیں، دس ایک منٹ بعد، تو ہسپتال پہنچایا گیا۔ ان زخمیوں اور لاشوں کو میرے سامنے منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت بہت تشویشناک تھی، اس لئے یہ ڈیتھ ٹول، خدشہ ہے، کہ بڑھے گا۔


اسد محمد خان، لاء سٹوڈنٹ

میں دھماکے سے پہلے وہاں آیا تھا اور ہم قریب ہی کھڑے تھے۔ میں علی احمد کرد صاحب کی تقریر سننے کے لیے اس ریلی میں آیا تھا۔ یہاں استقبالیہ تھا جہاں مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے کیمپ لگے تھے۔ پھر یہاں سے ہم ریفریشمنٹ کے لیے آگے نکلے ہیں۔

قریب ہی کوئی تیس فٹ کے فاصلے پر ایک بیکری تھی جہاں ہم نے برگرز اور فراسٹ (جوس) خریدے کہ اتنے میں ایک زوردار آواز بلند ہوئی اور شعلہ اٹھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ہمیں بھی اس کی گرمائش کسی حد تک محسوس ہوئی۔ وہاں پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس کی خاصی نفری تھی لیکن اتنی گھبراہٹ ہوئی کہ انہوں نے بندوقیں کھینچ لیں، ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کریں، تمام لوگ بھاگ رہے تھے۔ اتنے میں تین لوگوں کو ہم نے دیکھا جن کے کپڑے جل چکے تھے اور جسم بھی کافی حد تک جھلس چکے تھے۔ وہ بھاگ رہے تھے، خون کے چھینٹے ان پر لگے ہوئے تھے، وہ مدد کے لیے پکار رہے تھے، دو وہیں پر گر گئے، جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی کو ٹریفک پولیس اسلام آباد نے، ایک بندے کی گاڑی وہیں پر رکوائی اور اسے اس میں سوار کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔ اس سے آگے دیکھا تو چار پانچ لاشیں وہاں پر پڑی تھیں جن میں ایک پیپلز پارٹی کی ایک سرگرم خاتون کی بھی تھی جو نعرے لگا رہی تھی۔

سیکیورٹی کافی زیادہ تھی۔ پنجاب پولیس کی بڑی تعداد تھی۔ یہ بکھرے ہوئے تھے اور ٹولیوں کی شکل میں ادھر ادھر متحرک تھے۔ لیکن اب حادثے کے بعد ان کی تعداد میں کافی کمی نظر آئی ہے۔ یہاں کوئی چیکنگ وغیرہ نہیں تھی، جس طرح کہ جلسہ گاہ کو دیکھتے ہوئے ہونی چاہیے تھی۔ پولیس تھی مگر سیکیورٹی وغیرہ کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ البتہ اندر جہاں پنڈال تھا اور جہاں چیف صاحب نے خطاب کرنا تھا وہاں سیکیورٹی کے کافی افراد تھے جو وہاں آنے والے لوگوں کو ایک سکینر کے ذریعے اندر گزار رہے تھے۔

جو بات حیرت انگیز تھی وہ یہ کہ پولیس والوں کو کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی اور وہ نکل رہے تھے۔ پھر انہیں آواز دی کہ آپ یہاں رکیں، لوگوں کی حفاظت کریں تو تب وہ رکے۔ یہاں قریب ہی ایک میڈیکل ہاسپٹل ہے، وہاں گاڑیاں اور ایدھی کی ایمبولینسز وغیرہ جمع ہونے لگیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں۔ بس تین چار منٹ کے لیے ہی ہم وہاں سے گئے تھے۔ واپس آ ہی رہے تھے کہ یہ ہوا جس سے ہم سہم کر وہیں پہ رک گئے۔


پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
مٹہ سوات دھماکے’ہر طرف فائرنگ‘
مٹہ دھماکوں کا آنکھوں دیکھا حال
بلوچستان سیلابپہاڑ پر پھنسے ہوئے
’کچھ رشتے دار ایران سےگاڑیوں پر راشن لائے‘
’شدید لڑائی ہو رہی ہے‘’ریڈ الرٹ پر ہیں‘
اسلام آباد کے ایک ڈاکٹر نے کیا دیکھا
شاہد عثمان’شہادت پر فخر ہے‘
’چار دن ہوگئے مگر لاش نہیں دے رہے‘
عثمان شاہمعاملہ خدا کے سپرد
’اپنا خون پہچاننے میں دیر نہیں لگتی‘
جسٹس ریلی کے راستے میں دھماکہاسلام آباد دھماکہ
جسٹس ریلی پنڈال سے کچھ ہی دور
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد