BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 July, 2007, 14:44 GMT 19:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دیر میں پولیس پر بم حملہ

پولیس(فائل فوٹو)
ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے گاڑی میں سوار تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے(فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے ضلع دیر لوئر میں پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو بڈخیلہ ہپستال منتقل کردیا گیا ہے اور ان میں تھانہ اوچ کے ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔

دیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دوپہر چکدرہ سے چار کلومیٹر دور گل آباد پل کے ساتھ پیش آیا۔ چکدرہ پولیس چوکی کے ایک اہلکار نوروز خان نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کی ایک موبائل تیمرگرہ چکدرہ سڑک سے گزر رہی تھی کہ سڑک پر نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے گاڑی میں سوار تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں اوچ تھانہ کے ایس ایچ او محمد نعیم کے علاوہ دو سپاہی اقبال حسین اور کریم گل شامل ہیں۔

دیرلوئر میں چند دن پہلے بھی پولیس کی دو موبائل گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں گیارہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر دیر میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں تعینات فوجی اہلکاروں نے رات کے وقت سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ ایک مقامی صحافی نے بتایا کہ سرچ آپریشن ملا کنڈ یونیورسٹی میں تعینات فوجی اہلکاروں پر ہونے والے راکٹ حملے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوات اور ملا کنڈ ڈویژن میں امن وامان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کےلئے مرکزی حکومت صوبائی حکومت کے کہنے پر مختلف علاقوں میں فوج کی بھاری نفری تعینات کی ہے جس سے علاقے میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔

اسی بارے میں
دیر پولیس موبائل پر حملہ
10 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد