بنوں پولیس پر حملہ،ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر دستی بم کے حملے میں ایک اے ایس آئی ہلاک جبکہ تین سپاہی زخمی ہوگئے ہیں۔ بنوں پولیس کے ڈی آئی جی حمزہ محسود نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات اس وقت پیش آیا جب تھانہ منڈان کا ایک موبائل معمول کے گشت پر تھا کہ خٹکی کلی میں نامعلوم شرپسندوں نے ان پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں اے ایس آئی سلیمان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین دیگر سپاہی زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ حمزہ محسود نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی ہپستال میں داخل کرادیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس سوال پر کہ حملہ آور کون لوگ ہوسکتے ہیں انہوں نے کسی کا نام نہ لیتے ہوئے بتایا کہ’بعض شرپسند عناصر علاقے میں موجود ہیں جو امن وامان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں‘۔ تھانہ منڈان پر اس سے قبل بھی متعدد بار راکٹ حملے ہوچکے ہیں جبکہ علاقے میں پولیس کو نشانہ بنانے کی کاروائیاں گزشتہ کچھ عرصہ سے جاری ہیں۔ | اسی بارے میں ملاکنڈ: حملے میں چار فوجی ہلاک06 July, 2007 | پاکستان فوجی قافلے پر حملہ، آٹھ افراد ہلاک04 July, 2007 | پاکستان بنوں و سوات حملے: بارہ ہلاک 04 July, 2007 | پاکستان بنوں: ’خودکش‘ بمبار ہلاک22 June, 2007 | پاکستان بنوں میں بم دھماکہ، ایک ہلاک21 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||