بنوں میں بم دھماکہ، ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک شخص نے رات گیارہ بجے کے قریب ایک مسجد پر دستی بم سے حملہ کیا ہے جس کے نیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ تیس زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو بنوں ڈسٹرک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں اٹھ کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔ بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو رات گیارہ بجے کے قریب شہر سے کوئی پانچ کلومیٹر دور مغرب کی جانب میرانشاہ روڈ پر واقعہ ائیرپورٹ کے قریب ایک مسجد پر ایک شحص نے دستی بم سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ تیس زخمی ہوگئے ہیں۔ بنوں ڈسٹرک ہسپتال کے ڈاکٹر غنی اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ تیس زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ جن میں اٹھ کی حالت تشویش ناک لگ رہی ہے۔ جن کو شاید پشاور منتقل کیا جائے۔ اسی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں موجود ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ رات گیارہ بجے ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایک ملزم کو موقع ہی پر گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق ملزم کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے البتہ پولیس نے تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔ | اسی بارے میں ’ہلاکتیں غیر ملکی حملے کا نتیجہ‘21 June, 2007 | پاکستان دتہ خیل:34 ہلاک شدگان کی تدفین20 June, 2007 | پاکستان ’عام سی ڈیز پر پابندی نہیں لگائی‘19 June, 2007 | پاکستان باجوڑ: اسلحہ اور نقاب پر پابندی19 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||