بنوں: ’خودکش‘ بمبار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک مسجد پر دستی بم سے حملہ کرنے والے شخص نے ہسپتال میں دم توڑ دیا ہے۔ بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں اٹھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں، جن میں سے دو کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ بنوں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر غنی اللہ کے مطابق بہتر دیکھ بھال کے لیے مزید زخمیوں کو بھی پشاور بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ بنوں پولیس کے ایک سنئیر افسر ثناءاللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی رات میرانشاہ روڈ پر واقعہ ایئر پورٹ کیساتھ مسجد پر حملہ کرنے والا شخص شاکراللہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاکر اللہ پہلے ہی سے پولیس کو مطلوب تھا اور وہ خودکش حملے کے دوران دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہوا تھا۔ پولیس افسر ثناءاللہ نے یہ بھی بتایا کہ ملزم شاکراللہ ضلع بنوں کے علاقہ کینٹ کا رہائشی تھا۔ انہوں کہا کہ ملزم کی ہلاکت کے باوجود پولیس اس واقعہ کی تحقیقات جاری رکھے گی۔ یاد رہے کہ صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں گزشتہ چھ مہینوں سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں جن کاالزام مقامی شدت پسندوں پر لگایا جارہا ہے۔ | اسی بارے میں بنوں میں بم دھماکہ، ایک ہلاک21 June, 2007 | پاکستان بنوں بم دھماکہ، بچہ ہلاک، تین زخمی11 June, 2007 | پاکستان بنوں: چوکی پر راکٹ حملہ 01 June, 2007 | پاکستان ٹانک،بنوں میں فائرنگ،7 ہلاک28 May, 2007 | پاکستان بنوں: طالبان نے افسر کو رہا کردیا30 April, 2007 | پاکستان بنوں: ویڈیو شاپ پر طالبان کا حملہ27 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||