بنوں بم دھماکہ، بچہ ہلاک، تین زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک گھر میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ایک نو سالہ لڑکا ہلاک جبکہ تین افراد ہوئے ہیں۔ بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کو چار بجے کے قریب بنوں شہر سے تین کلومیٹر دور شمال کی جانب سبحان بنوچی نامی شخص کے گھر میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں سبحان کاگیارہ سالہ بیٹا آصف خان ہلاک جبکہ تین افراد زحمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں آٹھ سالہ بچی ریما، نو سالہ یاسر اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ڈی آئی جی بنوں حمزہ محسود نے بی بی سی کو بتایا کہ سبحان بنوچی کے گھر سے متصل مہمان خانہ کے چار دیواری میں ناملعوم افراد نے ایک ٹائم بم نصب کیا تھا جو چار بجے کے قریب ایک زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں مہمان خانہ سے متصل کمرے میں موجود افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ سبحان نے اپنے بھتیجے رضا اللہ کے خلاف ایف ائی آر درج کرائی ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رضا اللہ کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کی ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق بم دھماکہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ ہے۔ صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور لکی مروت میں حالات کشیدہ ہیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ |
اسی بارے میں ٹانک،بنوں میں فائرنگ،7 ہلاک28 May, 2007 | پاکستان ٹانک: دھماکے میں دو فوجی ہلاک26 May, 2007 | پاکستان ٹانک: ایف سی قلعہ پر راکٹ24 May, 2007 | پاکستان ٹانک فائرنگ ،6 ہلاک، 15 زخمی16 May, 2007 | پاکستان ٹانک: دو ہلاک، عارضی کرفیو 14 May, 2007 | پاکستان شیرپاؤ پر حملہ: مرنے والے 28 ہو گئے29 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||