بنوں: ویڈیو شاپ پر طالبان کا حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر بنوں میں پولیس سٹیشن کے قریب واقع ویڈیو کی دکان پر مقامی طالبان نے حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور ٹوٹی ہوئی سی ڈیز کے ٹکڑے تھانے کے سامنے ڈال کر چلے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم اس سلسلے میں مزید بات کرنے سے انکار کردیا۔ بنوں میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی صبح آٹھ بجے پیش آیا جب چند مسلح طالبان جنگجوؤں نے پولیس سٹیشن منڈان کے سامنے قائم نیاز علی کی ویڈیو دکان میں اچانک گھس کر دکان میں موجود سی ڈی پلئر اور سی ڈی ڈسکیں توڑ پھوڑ کر سڑک پر پھینک دیں اور دکان کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پولیس سٹیشن کے سامنے پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے تاہم طالبان کو دیکھتے ہی وہ تھانے کے اندر چلے گئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ طالبان سی ڈیز توڑنے کے بعد ان کے ٹکڑے تھانے کے سامنے پھینک کر آرام سے ککی شہر کی جانب روانہ ہوگئے۔ بنوں پولیس کے ایک اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی سے اس بات کی تردید کی کہ طالبان نے پولیس اہلکاروں کے سامنے دکان میں توڑپھوڑ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر فوراً پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جنگجوؤں کا پیچھا کیا تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی طالبان قبائلی علاقے کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات تھانہ منڈان پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک راکٹ حملہ بھی کیا گیا تھا جس میں تھانے کے ایک کمرے کو نقصان پہنچا تھا۔ بنوں پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان سے ملحق ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران علاقے میں مقامی طالبان کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں باجوڑ میں شیو بنوانے والے مایوس14 February, 2007 | پاکستان باجوڑ: داڑھیاں اور شیو بنانے سے انکار11 February, 2007 | پاکستان کالے شیشوں پر طالبان کی پابندی16 February, 2007 | پاکستان طالبان سے رعایت، مشرف کا اعتراف02 February, 2007 | پاکستان طالبان کے حامی کے گھر پر حملہ19 January, 2007 | پاکستان طالبان کے حملے میں دو فوجی ہلاک20 October, 2006 | پاکستان کوئٹہ: اڑتالیس مشتبہ طالبان گرفتار07 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||