کالے شیشوں پر طالبان کی پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے کالے شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے اور دو ہفتوں کے اندر گاڑیوں سے کالے شیشے اتارنے کا حکم دیاہے۔ مقامی طالبان کی شوریٰ کے اس فیصلہ کا اعلان میران شاہ کی جامع مسجد کے خطیب قاری محمد رومان نے جمعہ کے خطبہ کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ مقامی طالبان کے سربراہ مولانا گل بہادر کا کہنا ہے کہ تمام گاڑیوں کے مالکان دس یا پندرہ دن کے اندر اپنی گاڑیوں سے کالے شیشے اتاردیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس اعلان پر عمل درآمد نہ کر نے والوں کے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ مقامی طالبان نے پابندی کی وجہ یہ بتائی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کالی شیشوں والی گاڑیوں میں وارداتیں کرتے ہیں جس کا الزام طالبان پر لگا دیا جاتا ہے۔ واضع رہے کہ مقامی طالبان کالے شیشوں والی گاڑیوں میں سفر کرتے رہتے ہیں۔ وزیرستان میں اغواء، قتل، ٹارگٹ کلنگ اور چوری کی زیادہ تر وارداتیں کالے شیشوں والی گاڑیوں میں سوار مسلح افراد کر تے ہیں۔ دو ہفتہ قبل بھی کالے شیشوں والی گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے میران شاہ اور میر علی شاہراہ پر تین حکومتی اہلکاروں کو قتل کر دیا تھا۔ گذشتہ سال بھی طالبان نے نقاب پوش افراد پر پابندی لگائی تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق طالبان کے اس فیصلہ پر مکمل طور پر عمل درآمد ہوا تھا۔ شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان اور حکومت کے درمیان گذشتہ سال پانچ ستمبر کو امن معاہدہ ہوا تھا۔ طالبان کے حالیہ فیصلے سے طالبان کے اس خوف کا اظہار ہوتا ہے کہ بعض عناصر طالبان کی شکل میں وارداتیں کر کے امن معاہدہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ | اسی بارے میں شمالی وزیرستان: تین اہلکار ہلاک01 February, 2007 | پاکستان وزیرستان آپریشن، فضائیہ کا استعمال19 January, 2007 | پاکستان وزیرستان میں امن معاہدے پر زور16 January, 2007 | پاکستان وزیرستان: طالبان کیساتھ ایک دن23 January, 2007 | پاکستان ملا عمر آئی ایس آئی کے پاس نہیں: طالبان18 January, 2007 | پاکستان طالبان نے نیا ترجمان مقرر کردیا17 January, 2007 | پاکستان طالبان کے ترجمان گرفتار16 January, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان: تحصیلدار کا اغوا 05 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||