BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 January, 2007, 16:33 GMT 21:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان نے نیا ترجمان مقرر کردیا

طالبان کے اب تک تین ترجمان لطیف اللہ حکیمی، استاد محمد یاسر اور ڈاکٹر محمد حنیف گرفتار ہوچکے ہیں
طالبان نے ڈاکٹر محمد حنیف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی جگہ ذبیح اللہ مجاہد کو نیا ترجمان مقرر کیا ہے جو بہت جلد میڈیا کے ساتھ اپنا رابطہ قائم کردیں گے۔

جنوبی افغانستان کے لیے طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے ایک نامعلوم مقام سے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ ڈاکٹر حنیف کو پیر کو افغان اہلکاروں نے افغانستان کےصوبہ ننگرہار سے گرفتار کیا تھا البتہ انہوں نے افغان حکام کے اس دعوی کی تردید کی کہ ان کو پاکستان سے آتے ہوئے گرفتار کیاگیا ہے۔

قاری یوسف کے بقول ’ترجمان مقرر ہونے کے بعد ڈاکٹر حنیف افغانستان ہی سے میڈیا کیساتھ رابطہ کیا کرتے تھے اور افغانستان ہی میں ان کی گرفتاری سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ پاکستان نہیں گئے تھے‘۔

قاری یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری سے طالبان تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ان کے مطابق ’ڈاکٹر حنیف نہ ہی کوئی فوجی کمانڈر اور نہ ہی طالبان دور حکومت میں کسی خاص منصب پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی اور اب نیا ترجمان یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے‘۔

نئے مقرر کردہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد میڈیا سے رابطہ قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذبیح اللہ مجاہد طالبان کے پریس کمیٹی کے رکن ہے اور طالبان دور حکومت میں جنگی محاذ پر رہنے کے علاوہ میڈیا سیل میں بھی کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان پر امریکی حملے کے بعد مزاحمت کے دوران اب تک طالبان کے تین ترجمان لطیف اللہ حکیمی، استاد محمد یاسر اور ڈاکٹر محمد حنیف گرفتار ہوچکے ہیں۔ طالبان نے جنوبی اور مشرقی افغانستان کے لیے دو الگ الگ ترجمان مقرر کیے ہیں۔

طالبان کا ہیڈکوارٹر
طالبان کا ہیڈکوارٹر کوئٹہ: برطانوی آفیسر
نیٹو فوج کی مشکل
افغانستان میں طالبان کا بڑھتا ہوا اثر
سردی اور طالبان
کیا نیٹو کی حکمت عملی واقعی نئی ہے؟
اسی بارے میں
طالبان کے ترجمان گرفتار
16 January, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد