افغانستان: درجنوں طالبان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ جنوبی علاقے میں لڑائی کے دوران تقریباً ستّر طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ اتحادی فوج کا کہنا ہے صوبہ ہلمند میں شہر موسیٰ قلعہ کے پاس طالبان سے چار گھنٹے تک لڑائی چلی۔ اتحادی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موسیٰ قلعہ کے پاس گشت کرنے والے ایک فوجی دستے پر حملے کے بعد فضائیہ کی مدد طلب کی گئی تھی۔ اس جھڑپ میں ستّر سے اسی طالبان مارے گیے ہیں اور اتحادی فوجی میں سے کوئی بھی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے۔ لیکن اس خبر کی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ جنوبی افغانستان میں طالبان پوری طرح سرگرم ہیں اور گزشتہ پورے ہفتے کوئی نہ کوئی جھڑپ یا تشدد کا واقعہ رونما ہوتا رہا ہے۔ قندہار میں برطانوی فوجی دستے کے قریب ایک کار کا دھماکہ ہوا تھا جس میں تین شہری ہلاک اور تین فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد علاقے میں بمباری کے سبب کئی اور شہریوں کے زخمی ہونے کی خبریں ملی ہیں۔ اتحادی فوج نے اس بات کی بھی تصدیق کر دی ہے کہ چند دن قبل شمالی قندہار میں اس کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیاتھا۔ اس میں آٹھ فوجی سوار تھے اور کسی کے بچنے کے کوئی امید نہیں ہے۔ طالبان نے اس ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سے نیٹو فوجوں کو فی الوقت طالبان ملیشیا سے سخت ترین مقابلے کا سامنا ہے۔ | اسی بارے میں بھنگ میں چھُپے طالبان جنگجو15 October, 2006 | آس پاس پچاس طالبان ہلاک کرنےکا دعویٰ26 October, 2006 | آس پاس افغانستان: نیٹو کے ہاتھوں ستر ہلاک29 October, 2006 | آس پاس نیٹو فوج کی تعیناتی پر اختلافات29 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||