افغانستان: نیٹو کے ہاتھوں ستر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیٹو افواج نےافغانستان میں کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی ارزگان صوبے میں ستر 'شدت پسندوں' کو ہلاک کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا کہ سو سے ڈیڑھ سو کے درمیان مبینہ شدت پسندوں نے ترین کوٹ کے شمال میں نیٹو نے کے کیمپ پر حملہ کر دیا تھا جس کے بعد نیٹو کے فوجیوں نے فضائیہ کی مدد سے جوابی کارروائی کی۔ اس سے قبل ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچپن بتائی گئی تھی۔ نیٹو نے کہا کہ ایک اور واقعے میں نیٹو کا ایک فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ لوگ سڑک کے کنارے نصب ایک بم کا نشانہ بنے۔ یہ حملہ بھی ارزگان میں ہوا۔ بیان کے مطابق اس حملے میں تین شہری بھی ہلاک ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے نیٹو کے ایک فضائی حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ نیٹو نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے طالبان کو نشانہ بنایا ہے لیکن بعد میں اطلاعات ملیں کہ ہلاک ہونے والے مقامی لوگ تھے جن میں زیادہ تر عوتیں اور بچے شامل تھے۔ اقوام متحدہ نے ان اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ ہم نے صحیح ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں طالبان ہلاک ہوئے۔ لیکن یہ بھی درست ہے کہ عام شہری بھی مارے گئے ہیں اور اگر ایسا ہوا ہے تو ہیں بہت افسوس ہے‘۔ | اسی بارے میں نیٹو بمباری: درجنوں افغان ہلاک27 October, 2006 | آس پاس پچاس طالبان ہلاک کرنےکا دعویٰ26 October, 2006 | آس پاس افغانستان: نیٹو نے انتظام سنبھال لیا05 October, 2006 | آس پاس افغان جھڑپیں: ہزاروں کی ہجرت04 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||