طالبان کے حامی کے گھر پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوب میں واقع نیم خودمختار قبائلی علاقے ایف آر بنوں میں ازبک اور دواڑ قبیلے کے درجنوں افراد نے ایک مقامی طالبان کے گھر کو مسمار کرنے کے بعد جلا دیا ہے جبکہ وہاں پر موجود سرکاری گارڈ سمیت تین افراد کو اغواء کرلیا۔ اس واقعے کے خلاف بکاخیل وزیر قبیلے کے افراد نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بنوں میرانشاہ روڈ بند کرکے دواڑ قبیلے کے پندرہ افراد کو پکڑ کر یرغمال بنا لیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے دو کمروں پر مشتمل گھر کو مسمار کرنے کے بعد اسے جلایا جبکہ وہاں پر موجود خاصہ دار سمیت تین افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ مسلح افراد کا تعلق ازبک اور دواڑ قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ گھر کے مالک رشید خان بکاخیل کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ علاقے میں قائم مقامی طالبان کے کمیٹی کے رکن ہیں اور ان کے حامی بھی بتائے جاتے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ روز قبل ایف ار بنوں کے علاقے میں مقامی طالبان نے اغواء کی ایک واردات ناکام بناتے ہوئے ایک ازبک کو گولیاں مارکر ہلاک کیا تھا جبکہ ایک دوسرے اغواء کار کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا ۔ ایک مقامی صحافی نے بتایا کہ آج کا واقعہ پانچ دن قبل ہونے والے واقعے کا ردعمل ہوسکتا ہے۔ واقعے کے فوری بعد بکاخیل قبیلے کے لوگوں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بنوں میرانشاہ سڑک بند کردی اور دواڑ قوم کے پندرہ افراد کو گاڑیوں سے اتار کر یرغمال بنالیا جس سے علاقے میں سخت کشیدگی کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ | اسی بارے میں جاسوسی کے الزام میں مزید ہلاکتیں11 October, 2006 | پاکستان طالبان کمانڈر کے ساتھ ایک سفر21 October, 2006 | پاکستان کرزئی کا فضل الرحمان کو خط29 October, 2006 | پاکستان ’طالبان کوئی ٹیکس نہیں لیتے‘11 December, 2006 | پاکستان افغانستان: پاکستانی ’ایجنٹ‘ گرفتار19 December, 2006 | پاکستان طالبان کے ترجمان گرفتار16 January, 2007 | پاکستان طالبان نے نیا ترجمان مقرر کردیا17 January, 2007 | پاکستان ملا عمر آئی ایس آئی کے پاس نہیں: طالبان18 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||