’صوبے کوفوج کی ضرورت نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کی حکومت نےایک مراسلے میں مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ صوبے میں بالخصوص ضلع سوات اور دیر میں فوج کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور وزیر اعلیٰ نے وفاق سے ان علاقوں میں فوج کی تعیناتی کے حوالے سےکسی قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔ صوبہ سرحد کےوزیراعلیٰ کے دفتر سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نےمرکزی حکومت کو بھیجے گئے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ضلع سوات اور دیر کے عوامی مقامات سے فوج کو واپس بلایا جائے کیونکہ بیان کے مطابق صوبہ سرحد بالخصوص مذکورہ اضلاع میں فوج کی تعیناتی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بوقت ضرورت امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فوج کو بندوبستی علاقوں میں تعینات کیا جاسکتا ہے تاہم اسے یونیورسٹی، کالجوں، ہسپتالوں یا دیگر عوامی مقامات کی بجائے ضلع مردان، ٹانک، ملاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان کی چھاونیوں یا قلعوں تک محدود کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے مزید کہا ہے کہ سرحد حکومت اور قانون نافد کرنے والے ادارے صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات آصف اقبال داؤدزئی نے کہا تھا کہ لال مسجد کے آپریشن کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت نے صوبائی حکومت کی درخواست پر جنوبی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں دو ڈویژن فوج کو تعینات کیا ہے تاہم متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعت اسلامی کے پر زور احتجاج اور دباؤ کے بعد صوبائی حکومت اپنے مؤقف میں تبدیلی لائی اور کہا کہ فوج کی تعیناتی کے سلسلے میں مرکزی حکومت سے کسی قسم کی کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں آپریشن کے بعد سرحد میں فوج13 July, 2007 | پاکستان صوبۂ سرحد کا مرکز سے مطالبہ17 June, 2007 | پاکستان ٹانک کشیدہ، فوج تعینات 13 July, 2007 | پاکستان صوبہ سرحد میں مظاہرے اور دعائیں11 July, 2007 | پاکستان سرحد اسمبلی میں بھی قراردادِ مذمت 19 June, 2007 | پاکستان ’سرحد میں امن کمیٹیاں بنائیں گے‘08 June, 2007 | پاکستان پاک افغان سرحدی جھڑپ، متعددہلاک13 May, 2007 | پاکستان سرحد حکومت کے آئی بی پر الزامات06 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||