BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 May, 2007, 11:33 GMT 16:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک افغان سرحدی جھڑپ، متعددہلاک

افغان سپاہی
’سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپ معمولی واقعہ ہے‘
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز کے مابین سرحدی حدود کےتنازعے پر فائرنگ کے تبادلےمیں پاکستانی فوجی ذرائع کے مطابق چھ سے سات فوجی ہلاک اور پاکستان سے تین پاکستانی سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل ارشد وحید کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے مطابق کم از کم سات افغان فوجی ہلاک جبکہ تین پاکستانی سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق یہ جھڑپ آج صبح نو بجے شروع ہوئی اور کئی گھنٹے جاری رہی۔ آخری اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے خوست سے دی گئی خبر میں کہا ہے کہ دو طالب علم اور ایک پولیس اہلکار اتوار کو پاکستان کی سرحدی افواج کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

کرم ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ صاحبزادہ محمد انیس نے بی بی سی کو بتایا کہ فائرنگ پاکستان اور افغانستان کے ایک سرحدی علاقے گوی سر میں اتوار کی صبح اس وقت شروع ہوئی جب افغان نیشنل آرمی کی طرف سے متنازع پاکستانی حدود میں ایک مورچہ بنایا جارہا تھا۔

پاکستان کا دعویٰ ہے کہ مورچہ اس کے علاقے میں بنایا جا رہا تھا جب کہ اس علاقے کو افغان حکام اپنا علاقہ قرار دیتے ہیں۔

پولیٹکل ایجنٹ نے کہا کہ جھڑپ شروع ہونے کے بعد دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز ایک دوسرے پر مارٹر توپوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کر رہے ہیں۔

گوئی سر کے نزدیک واقع گیرو چیک پوسٹ کے ایک پاکستانی اہلکار زین علی نے بی بی سی کو بتایا کہ لڑائی میں کرم ملیشیا کا ایک سپاہی زخمی ہوا ہے ۔

ادھر پارہ چنار میں ایک مقامی صحافی علی افضل افضل نے بتایا کہ شہر میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے سے اعلانات کیے جارہے ہیں جس میں لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ لڑائی سرحدی علاقے میں ہو رہی ہے لہذا وہ پرامن رہیں۔

افغان امین سے کارمل تک
افغانستان پر سویت فوج کشی کے پچیس برس
پاکستانیافغانستان: پاکستانی
روزگار کے لیے افغانستان جانے والے پاکستانی
افغانوں کی واپسیکوئٹہ سے واپسی
وطن تو ماں کی طرح ہے: افغان فیملی
اسی بارے میں
پاک افغان سرحد پر جھڑپ
19 April, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد