پاک افغان سرحد پر جھڑپ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کابل میں افسران کے مطابق افغان فوجی دستوں نے پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے طالبان کے خلاف لگائی جانے والی باڑھ کے کچھ حصے کو اکھاڑ پھینکا ہے ۔ کابل میں افسران کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے پاکستانی اور افغانی فوجیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے ۔ تاہم پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل وحید ارشد نے کہا ہے کہ یہ جھڑپ باڑھ کی وجہ سے نہیں ہوئی کیونکہ یہ باڑھ پاکستانی علاقے میں لگائی گئی ہے۔ جنرل وحید کاکہنا ہے کہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب پاکستان کے ایک گشتی فوجی دستے پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ میں دونوں ہی جانب سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پاکستان نےطالبان جنگجوؤں کو روکنے کے لئے دو ہزار چھ سو چالیس کلو میٹر لمبی پاک افغان سرحد کے کچھ علاقوں پر باڑھ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو افغانستان کو منظور نہیں ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بین الااقوامی برادری کی ان اپیلوں کے پیش نظر کہ پاکستان میں موجود افغان شدت پسندوں کی جانب سے افغانستان میں بڑھتے حملوں کو روکنے کےلیےباڑھ لگانی ضروری ہے پاکستان کے پاس باڑھ لگانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
دوسری جانب افغان حکومت کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے عام شہریوں کی جان کوخطرہ ہوگا اور پشتون قبائل اور خاندان جدا ہو جائیں گے۔ کرچی میں بی بی سی کے نامہ نگار الیاس خان کا کہناہے کہ کچھ ہی لوگ سمجھتے ہیں کہ باڑھ لگانے کے پاکستان کے منصوبے سے طالبان کو روکنے میں مدد ملے گی۔تاہم ان اقدامات سے افغانستان میں شدت پسند حملوں کو روکنے کے لیے پاکستان پر امریکہ ، نیٹو اور اقوام متحدہ کے دباؤ کو کم کرنے میں ضرور مدد ملے گی۔ | اسی بارے میں ’افغانستان میں جہاد جاری رہے گا‘16 August, 2006 | پاکستان ’پاکستان میں ہمارا مضبوط نیٹورک ہے‘10 March, 2007 | پاکستان طالبان اور القاعدہ کا ایک نکاتی ایجنڈا09 March, 2007 | پاکستان سابق طالبان وزیرِ دفاع کوئٹہ سے ’گرفتار‘02 March, 2007 | پاکستان کیا پاکستان پر دباؤ بڑھ رہا ہے؟02 March, 2007 | پاکستان پاکستان پر بھی طالبان کے سائے06 March, 2007 | پاکستان طالبان افغانستان نہیں جارہے: فوج11 April, 2007 | پاکستان پاک افغان جرگہ کا اجلاس شروع12 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||