پاک افغان جرگہ کا اجلاس شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک افغان جرگہ کمیشن کا دو روزہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دونوں ممالک کے جرگہ کمیشن کے ارکان کے درمیان باقاعدہ بات چیت ہورہی ہے۔ پاکستان کے جرگہ کمیشن کے رکن غازی گلاب جمال نے بی بی سی کو بتایا کہ اجلاس میں پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کی نقل وحرکت کو روکنے اور علاقے میں قیام امن سے متعلق سرحد کے آر پار جرگہ بلانے کے طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔مذاکرات میں افغان وفد کی قیادت پیر سید احمد گیلانی جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر داخلہ اور جرگہ کمیشن کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کررہے ہیں۔ گزشتہ سال ستمبرمیں افغان صدر حامد کرزئی اور پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے واشنگٹن میں صدر بش کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ پر ہونے والی بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ سرحد کے آرپار شدت پسندوں کی نقل وحرکت روکنے اور قیام امن کے لیے ایک جرگہ بلایا جائے گا۔ افغانستان اور پاکستان نے اس سلسلے میں دو جرگہ کمشن تشکیل دیئے ہیں۔ افغانستان میں جرگہ سے متعلق تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور حکومت نےجرگے کے انعقاد کے سلسلے میں صوبوں کی سطح پر قبائلی عمائدین اور دیگر بااثر شخصیات سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔ افغان حکومت کو شکایت رہی ہے کہ پاکستان جرگہ بلانے میں سنجیدہ نہیں ہے اور اس سلسلے میں تاخیر سے کام لیا جارہا ہے جبکہ پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ افغانستان میں مستقل قیام امن پاکستان کی مفاد میں ہے۔ پاکستان پہلے ہی قبائلی جرگے کے ذریعے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں مقامی شدت پسندوں کے ساتھ امن معاہدے کر چکا ہے جس پر بعض امریکی اہلکاروں کے علاوہ مغربی میڈیا نے شدید تنقید کی ہے۔تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ معاہدے کی وجہ سے علاقے میں امن لوٹ آیا ہے اور شدت پسندوں کو تنہا کردیا گیا ہے۔ اجلاس منگل کے روز بھی جاری رہےگا اور دونوں ممالک کے اہلکاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ جرگے کے خدوحال سے متعلق وہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ | اسی بارے میں پاکستان سانپ پال رہا ہے: کرزئی23 September, 2006 | پاکستان طالبان کے کیمپ بند کریں: کرزئی02 July, 2006 | پاکستان ’جرگہ امن کی آخری کوشش ہے‘12 February, 2007 | پاکستان حمایت یافتہ جرگہ کا نام ومقام تبدیل04 November, 2006 | پاکستان اورکزئی ایجنسی، جرگہ ناکام 08 October, 2006 | پاکستان گرینڈ جرگہ، حکومت کی ہوش مندی06 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||