اورکزئی ایجنسی، جرگہ ناکام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں جاری فرقہ وارانہ فسادات رکوانے کےلیئے حکومتی کوششوں کی ناکامی کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں مزید تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فریقین کے مابین آج ساتویں روز بھی مسلح جھڑپیں جاری رہی جس میں ایک اور شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ علاقے سے ملنے والے تازہ اطلاعات کے مطابق حکومت نے شیعہ اور سنی قبائل کے درمیان ایک ہفتے سے جاری لڑائی روکنے کے لیئے کرم ایجنسی کے عمائدین پر مشتمل ایک جرگہ تشکیل دیا تھا جو گزشتہ چار دنوں سے فوری جنگ بندی کرانے کے لیئے علاقے میں سرگرم عمل تھا۔ تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق جرگہ سخت کوششوں کے باوجود کامیاب نہیں ہوسکا اور فریقین کے درمیان فوری اور عارضی جنگ بندی کرانے میں ناکام رہا۔ ایک اعلی سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اس جرگے کی ناکامی کے بعد حکومت نے کرم اور اورکزئی ایجنسی کے سابق اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس پر مشتمل ایک اور جرگہ تشکیل دیا ہے جس نے اتوار کے روز سے اپنے کام کا آغاز کرتے ہوئے فریقین سے مختلف ممکنات پر بات کی ہیں ۔ ادھر آج ساتویں روز بھی فریقین کے مابین مسلح جھڑپیں اور بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے کے مورچوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ عینی شاہدوں کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جس سے اب تک سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 25 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ علاقے میں بدستور خوف وہراس کی فضا قائم ہے ، سکول اور بازار بند ہیں جبکہ لوگ متاثرہ علاقے سے تیزی سے نقل مکانی کررہے ہیں ۔ جدید ہتھیاروں کے آزادانہ فائرنگ اور گرج کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ بازاروں کی بندش کے باعث علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ یہ لڑائی پیر کے روز اس وقت چھڑ گئی تھی جب ایک فرقے کے پچاس کے قریب مسلح افراد نے لیڑی میں واقع متنازعہ مزار ’ میاں زیارت’ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر مخالف فرقے کے حامیوں نے مزار پر فائرنگ شروع کردی ۔ | اسی بارے میں لشکر کے مبینہ کارکن گرفتار04 October, 2006 | پاکستان ٹانک:ایف سی کا اہلکار ہلاک03 October, 2006 | پاکستان اورکزئی ایجنسی شیعہ سنی فسادات 03 October, 2006 | پاکستان ’جاسوسی‘ کے شبہے میں قتل28 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||