ٹانک کشیدہ، فوج تعینات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ٹانک میں فوج کی ایک بریگیڈ کو تعینات کیا جا رہا ہے اور اس کے علاوہ پانچ سو افراد پر مشتمل خیبر رائفل کا ایک ونگ بھی وہاں پہنچ گیا ہے۔ ٹانک پولیس کے سربراہ ممتاز زرین نے بی بی سی کو بتایا کہ پنجاب رجمنٹ کی بریگیڈ فوج ٹانک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ان کے مطابق مرحلہ وار چند دنوں میں مکمل بریگیڈ ٹانک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان فوجیوں کو ٹانک کے مختلف علاقوں ٹانک شہر، منزائی، کوڑ قلعہ، اور مرتضی میں تعینات کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بریگیڈ میں چار ہزار فوجی جوان ہونگے اور اس کے علاوہ علاقے میں خیبر رائفل کے پانچ سو لوگ بھی تعنیات کیے گیے ہیں۔جو فوج کے ساتھ ساتھ کام کریں گے۔ ممتاز زرین کے مطابق حال ہی میں ضلع ٹانک سے محسود، برکی اور بھٹنی قبائل سے تعلق رکھنے والے چھ سو جوانوں کی بھرتی کی گئی ہیں جن میں تین سو سکاؤٹس فورس اور تین سو ملیشیا میں رکھے گئے ہیں۔ان کے مطابق ان چھ سو اہلکاروں کو چھ مہینے کی ٹریننگ دی جائے گی اور پھر انہیں ٹانک، منزائی، کوڑ قلعہ اور مرتضیٰ میں تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال فوج کو چھہ مہینے کے لیے ٹانک میں تعینات کیا جائے گا اور بعد میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکار اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ٹانک میں فوج کو ایک ایسے موقع پر تعینات کیا گیا ہے جب نہ صرف ٹانک بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور بنوں میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور ٹانک سے متصل قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں بھی حالات ایک بار پھر خراب ہوتے دِکھائی دے رہے ہیں۔ امن معاہدہ صرف زبانی معاہدہ ہو کر رہ گیا ہے اور اس کے نکات کی خلاف ورزی ہو چکی ہے۔ تاہم حکومت اور مقامی طالبان ایک دوسرے پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگاتے رہتے ہیں۔ عام لوگ امن معاہدے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ اس پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں حالات انتہا کو پہنچ گئے ہیں۔ عام لوگوں کے خیال میں حالات پر جلد قابو پانا بہت مشکل ہے۔ | اسی بارے میں ٹانک: گھر گھر تلاشی ہو گی30 March, 2007 | پاکستان ٹانک: کرفیو نافذ، فوج طلب17 May, 2007 | پاکستان ٹانک:حکومت اور طالبان کا اکھاڑا06 June, 2007 | پاکستان ٹانک:کہاں غائب ہو رہے ہیں طلباء؟13 June, 2007 | پاکستان عاشورہ: فوج اور فرنٹیئر کور تعینات29 January, 2007 | پاکستان ازبک جنگجوؤں کے خلاف فوج تعینات07 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||