سرحد اسمبلی میں بھی قراردادِ مذمت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرحد اسمبلی نے متنازعہ برطانوی مصنف سلمان رشدی کو ’سر‘ کا خطاب دینے کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے وہ برطانیہ سے سفارتی روابط فوری طور پر منقطع کرلیں۔ دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے ترقیاتی سکیموں میں فنڈز کی تقسیم میں امتیاز برتنے پر بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ منگل کو سرحد اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر بخت جہان خان کی سربراہی میں شروع ہوا تو بحث سے پہلے ایم ایم اے سے سے تعلق رکھنے والے حکومتی اراکین اسمبلی مولانا امانت شاہ، منظور سید، خواتین اراکین نعیمہ کشور اور زبیدہ خاتون نے ایک نکتۂ اعتراض پر کہا کہ برطانوی حکومت نے متنازعہ مصنف سلمان رشدی کو ’سر‘ کا خطاب دیکر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے لہذا تمام کاروائی معطل کر کے پہلے اس معاملے پر انہیں قرارداد پیش کرنے کا اجازت دی جائے۔ سپیکر کی طرف سے اجازت پر حکومتی اراکین نے پانچ ایک جیسی قراردادیں پیش کیں اور ایوان کو بتایا کہ برطانوی حکومت نے سلمان رشدی کو سر کا خطاب دیکر پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک ایک طرف تو بین المذاہب ہم آہنگی کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف انہوں نے ایک متنازعہ مصنف کو سر کا خطاب دیکر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔
بعد میں ایوان میں ایک متفقہ قرارداد پیش کی گئی جس میں حکومت پاکستان اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ برطانوی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور ختم کردیں اور اسلامی تنظیمیں اس معاملے کی پوری دنیا میں مذمت کریں۔ سرحد اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہزادہ گستاسب خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں قرارداد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان رشدی نے پیغمبر اسلام کی توہین کی تھی لہذا جو بھی اس قرارداد کی حمایت نہیں کرے گا وہ کفر میں داخل ہوگا۔ ادھر دوسری طرف سرحد اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز مقرر کرنے میں امتیاز برتنے پر بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ اپوزیشن ممبران کا کہنا تھا کہ بجٹ میں حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اپوریشن کا بائیکاٹ جاری تھا کہ سپیکر نے اجلاس بدھ کی صبح تک ملتوی کر دیا۔ |
اسی بارے میں ’سر‘ کے خطاب پر سرکاری مذمت18 June, 2007 | پاکستان سلمان رشدی ’بےعزتی‘ پر خفا26 December, 2004 | صفحۂ اول اسلام میں اجتہاد کی ضرورت ہے: رشدی11 August, 2005 | آس پاس سلمان رُشدی پاکستانی فلم میں03 May, 2006 | فن فنکار رشدی کےناول پرمبنی ڈرامہ17.01.2003 | صفحۂ اول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||