BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بُکر انعام، رشدی اب شامل نہیں
سلمان رشدی
سلمان رشدی کو ابتدائی فہرست میں ان کے نئے ناول ’شالیمار دی کلاون‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
ہندوستانی نژاد برطانوی مصبف سلمان رشدی کو اس سال کے اعلی ادبی اعزاز ’بکر پرائز‘ کی حتمی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

سلمان رشدی کو ان کی نئی کتاب ’شالیمار دی کلاون‘ کے لیے اس انعام کی ابتدائی فہرست میں شامل کیا گیا تھا لیکن جمعرات آٹھ ستمبر کو جاری ہونے والی حتمی فہرست میں ان کا نام نہیں ہے۔

سلمان رشدی کو انیس سو اکیاسی میں ان کے مشہور ناول ’مِڈنائٹس چلڈرن‘ کے لیے بکر انعام ملا تھا۔ اس کے بعد اِسی ناول کو بکر انعام کے پچیس برس کے بہترین بکر انعام یافتہ کتب کا اعزاز ’بکر آف بکرز‘ کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

لیکن اس سال کے بکر انعام کی حتمی فہرست پر نا صرف سلمان رشدی بلکہ ماضی میں بکر انعام جیتنے والے دو اور مصنف اِئین مکیوان اور جے ایم کوٹزی بھی شامل نہیں۔

بُکر شارٹ لِسٹ میں کون سے مصنف شامل ہیں ہیں؟
بکر انعام کی حتمی فہرست میں چھ مصنف کے نام ہیں جن میں چار مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

جولین بارنز کو ان کی کتاب ’آرتھر اینڈ جارج‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ کہانی شرلوک ہولمز کے خالق سر آرتھر کونن ڈوئل کے بارے میں ایک سچے قصے پر مبنی ہے۔

جولین بارنز
جولین بارنز

جولین بارنز کو تیسری مرتبہ بکر انعم کے لیے منتخب گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ اپنے ناول ’فلوبیرٹس پیرٹ‘ اور ’انگلینڈ انگلینڈ‘ کے لیے نامزد ہوئے تھے تاہم دونوں مرتبہ یہ انعام نہ جیت سکے۔

جاپانی نژاد مصنف کازوو اشیگورو کو ان کی کتاب ’نیوور لیٹ می گو‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اشیگورو اس فہرست میں واحد مصنف ہیں جو پہلے یہ انعام جیت چکے ہیں۔ ان کو یہ اعزاز انیس سو اناسی میں ان کے ناول ’ریمینز آف دی ڈے‘ کے لیے ملا تھا۔

News image
زیڈئ سمتھ
زیڈئ سمتھ

زیڈئ سمتھ کو ان کی نئی کتاب ’آن بیوٹی‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے پہلے ناول ’وائٹ ٹیتھ‘ کے بعد برطانیہ میں انہیں صف اول کا ناول نگار سمجھا جاتا ہے۔

ائرِش ناول اور ڈرامہ نگار سیبیسٹیان بیری کو ان کی کتاب ’اے لانگ لانگ وے‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ایک آیرِش فوجی کی کہانی ہے جو پہلی عالمی جنگ میں برطانوی فوج کے لیے لڑتا ہے۔

جان بینویل کا بھی تعلق ائرلینڈ سے ہے اور ان کو ان کی نئی کتاب ’دی سی‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ایک شخص کی کہانی ہے جو بچپن میں اس کے ساتھ پیش آنے والے کچھ واقعات سے نمٹنے کی کوشش کرتا ہے۔

ایلی سمتھ کو ان کے ناول ’دی ایکسِڈینٹل‘ کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ اس کہانی میں ایک خاندان کا چھٹیوں کے دوران ایک اجنبی لڑکی سے ملاقات کا قصہ بیان کیا گیا ہے۔

بکر انعام جیتنے والے مصنف کے نام کا اعلان دس اکتوبر کو ایک تقریب میں کیا جائے گا۔ جیتنے والے مصنف کو اس سے شہرت کے علاوہ پچاس ہزار پاؤنڈ رقم بھی ملے گی۔

66بکر ادبی انعام
برطانوی ادیب کو ’لائن آف بیوٹی‘ پر بکر پرائز
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد