BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 September, 2004, 10:29 GMT 15:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بکیز کی پسند ڈیوڈ مچل
اشمات ڈیگور
اشمات ڈیگور
دنیا میں لکھاریوں کو دیئے جانے والے مشہور بکرز پرائز کے لیے چھ مصنفین کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ان میں کلاؤڈ ایٹلس نامی کتاب کے مصنف ڈیوڈ مچل بکیز کے پسندیدہ ہیں۔

ان چھ مصنفوں میں سارہ ہال نامی صرف ایک خاتون شامل ہیں جنہیں ان کی کتاب ’دی الیکٹرک مائیکل اینجلو‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مصنف کولم ٹوئیبین کو ان کے کتاب ’دی ماسٹر‘ کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ججوں نے بائیس مصنفوں میں سے چھ کے نام تجویز کیے ہیں جن میں بُکرز پرائز کے لیے ایک مصنف کا انتخاب کیا جائے گا۔

بکرز پرائز کا اعلان انیس اکتوبر کو کیا جائے گا اور انعام حاصل کرنے والے کو پچاس ہزار پاؤنڈ کا چیک دیا جائے گا۔

ڈیوڈ مچل کا نام سن دو ہزار ایک میں ان کے ناول ’نمبر نائن ڈریم‘ کے لیے تجویز کیا گیا تھا لیکن ’ٹرو ہسٹری آف دی کیلی گینگ‘ کے مصنف پیٹر کیری انہیں مات دے گئے تھے۔

ان کے علاوہ کولم ٹوئیبین کا نام انیa سو ننانوے میں بھی ان کی کتاب ’دی بلیک واٹر لائٹ شِپ‘ کے لیے تجویز کیا جا چکا ہے۔

بُکر پرائز جیتنے والے کے لئے شرطیں لگانے والی ایجنسی ولیم ہِل نے ڈیوڈ مچل کی کتاب ’ کلاؤڈ اٹلس‘ کو اب تک سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کتاب کہہ کر اس پر شرط لگائی ہے۔

بُکر پرائم کے لیے تجویز کیے گئے چھ ناموں میں جرارڈ وڈورڈ کو کتاب ’آئی وِل گو ٹو بیڈ ایٹ نون‘، ایلن ہولنگ ہرسٹ کو کتاب ’دی لائن آف بیوٹی‘ اور اشمات ڈیگور کو کتاب ’بٹر فروٹ‘ کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد