| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’ای بوکرز‘ کے دنیش کو اعزاز
سفر اور سیر و سیاحت کی ویب سائٹ ’ای بوکرز ڈاٹ کام‘ کے بھارتی نژاد مالک دنیش دھمیجا کو برطانیہ کی کابیاب ترین کاروباری شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ دھمیجہ ’مینجمنٹ ٹوڈے‘ نامی میگزین کی طرف سے جاری کئے جانے والی ایک سو بہترین کاروباری شخصیتوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ تریپن سالہ دھمیجا نے یہ کمپنی انیس سو ننانوے میں قائم کی تھی اور صرف تین برس میں اسے دو سو تہتر ملین پاؤنڈ کی مالیت کا کاربار بنا دیا۔
Ebookers ا س سے قبل دھمیجا اور ان کی اہلیہ کی ٹریول ایجنسی فلائٹ بوکرز کا انٹرنیٹ شاخ تھی۔ انہوں نے یہ کمپنی انیس سو تیراسی میں قائم کی تھی۔ ’مینیجمنٹ ٹوڈے‘ کی فہرست اس بنیاد پر مرتب کی جاتی ہے کہ کسی کاروباری ادارے نے گزشتہ پانچ برس میں کس طرح سیلز اور ملازمتوں کو فروغ دیا ہے نہ صرف یہ کہ اس نے کتنا منافع کمایا ہے۔ اس فہرست میں اکثریت مردوں کی ہے ۔ ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی ایمبیشن 24 کی مالک پینی سٹریٹر تیرہویں نمبر پر عورتوں میں سر فہرست ہیں۔ فہرست سب سے چھوٹی عمر کی شخصیت مارتھا لین فاکس ہیں جنہوں نے حال ہح میں Lastminute.com کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفی دے کر برطانوی ڈپارٹمنٹل سٹور سیلفرِجز (Selfridges) کی بھاگ ڈور سنبھالی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||