BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 May, 2007, 11:37 GMT 16:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہنگو: نیٹ کیفے مالکان کا مظاہرہ

ہنگو (فائل فوٹو)
ہنگو میں گزشتہ دنوں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے (فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے جنوب مغربی شہر ہنگو میں سی ڈی سینٹرز اور نیٹ کیفے مالکان نے ایک مظاہرہ میں حکومت سے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہنگو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ مظاہرہ منگل کو ہنگو پریس کلب کے سامنے ہوا جس میں سی ڈیز اور نیٹ کیفے کے کاروبار سے منسلک چالیس کے قریب مالکان اور دکانداروں نے شرکت کی۔

مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ انہیں سخت گیر عناصر کی جانب سے خطوط ملے ہیں جس میں انہیں کاروبار ختم کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں لہذا حکومت ان کو تحفظ فراہم کرے۔

ہنگو شہر میں چالیس کے قریب سی ڈی کی دکانیں اور پچیس نیٹ کیفے سینٹرز قائم ہیں۔ اس علاقے میں مذہبی عناصر کا اثر و رسوخ زیادہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ شہر پشاور کے جنوب مغرب میں تقریباً سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ یہ علاقہ پاکستان کی نیم خودمختار قبائلی ایجنسی اورکزئی سے بھی ملحق ہے۔

مظاہرے میں شامل ایک نیٹ کیفے کے مالک منور خان نے بی بی سی کو بتایا کہ تین دن قبل ہنگو میں تمام سی ڈیز سینٹرزاور نیٹ کیفے مالکان کو نامعلوم افراد کی جانب سے خطوط ملے ہیں جس میں تین دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ اس دوران وہ اپنا کاروبار ختم کردیں بصورت دیگر خطرناک نتائج کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دھمکی آمیز خطوط کے ملنے کے بعد تمام مالکان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ منور خان کا کہنا تھا کہ مالکان نے اس سلسلے میں مقامی اتنظامیہ سے ملاقاتیں بھی کی ہیں لیکن ان کی طرف سے تاحال کوئی قابل ذکر اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بھی گزشتہ روز مقامی طالبان شوری نے میران شاہ میں سی ڈی کیسٹس کی فروخت اور پبلک ٹرانسپورٹ میں موسیقی سننے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

سی ڈی مالکان اور خواتین کے تعلیمی اداروں کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا یہ سلسلہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے تاہم حکومت نے ان واقعات کے تدارک کے لیے تاحال کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔

ہنگو سے رپورٹ
جیسے یہاں گھمسان کی جنگ ہوئی ہو۔۔۔
پرویز مشرفنعروں کی سیاست
ہنگو میں اگر یہ نہیں ہوتا تو کہیں اور ہوجاتا
ہنگوہنگو میں زندگی بند
تاجروں کو فسادات کے بعد کئی مسائل کا سامنا
اسی بارے میں
ہنگو کے بازار میں دھماکہ
25 January, 2007 | پاکستان
ہنگو میں پہیہ جام ہڑتال
09 May, 2006 | پاکستان
ہنگو شہرمیں کشیدگی، فائرنگ
10 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد