BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 February, 2006, 04:40 GMT 09:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہنگو شہرمیں کشیدگی، فائرنگ

ہنگو
جمعرات کے پُر تشدد واقعات کے بعد ہنگو میں کشیدگی برقرار ہے
صوبہ سرحد کے شہر ہنگو میں کشیدگی بدستور قائم ہے اور آج دو پہر سے وہاں دوبارہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔

فریقین کی جانب سے ہلکا اور بھاری اسلحہ استعمال کیا جا رہا تھا تاہم حکام کے مطابق مرنے والوں کی تعداد اب چالیس تک پہنچ گئی ہے۔

فائرنگ کے روکنے کے لیے مقامی علما اور شعیہ سنی رہنماؤں نے مساجد سے لوگوں کو پرامن رہنے کی اپیل شروع کر دی ہیں۔

ہنگو کے ناظم غنی الرحمان کے مطابق مرنے والوں کی مجموعی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔

ابراہیم زئی کے علاقے میں فریقین نے پہاڑوں پر مورچے قائم کر رکھے ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان مسلح گروہوں کو وارننگ دی ہے کہ اگر انہوں نے یہ حملے نہ روکے تو ان کے خلاف ہیلی کاپٹر اسمتعال کئے جاسکتے ہیں۔

جمعرات کو ہنگو میں عاشورہ کے جلوس میں دھماکے کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جن میں نجی اور سرکاری املاک کو نذرِ آتش کر دیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ بات اب تقریباً یقینی ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ ہی تھا اور اس سلسلے میں فورینزک ماہرین کو بلوا لیا گیا ہے۔

جمعہ کی دوپہر تک بھی کئی دکانوں میں آگ بھڑک رہی تھی۔ بازار میں تقریباً ستر فیصد دکانوں کو جلا دیا گیا ہے۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد ایمبولینسیں بھی سڑکوں سے گزر رہی تھیں۔

ایک تاجر محمد جمشید کی دکان بھی تباہ ہوئی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ انہیں چھ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ’اس سب میں ہمارا کیا قصور ہے؟ ہم تو گھر پر بیٹھے ہوئے تھے۔‘

شہر میں انتہائی کشیدگی ہے اور لوگوں نے اہل وعیال محفوظ جگہوں پر منتقل کر دیئے ہیں

جلوس میں دھماکے

تاحال شہر کا کنٹرول ایف سی اور پولیس ہی کے پاس ہے۔ شہر سے کچھ دور کہیں کہیں لوگ گھروں سے باہر نکلے ہیں اور چھوٹی چھوٹی ٹولیوں کی صورت میں کل کے واقعات پر بات چیت کرتے نظر آئے۔

شہر کے وسط میں پولیس ریسکیو ون فائیو کی چوکی کو بھی راکٹ سے نشانہ بنایا گیا تھا۔اس کے کھڑکیوں اور دروازے کے شیشے ٹوٹ چکے تھے۔

بعض اطلاعات کے مطابق کئی گھروں کے لوگوں نے اپنے اہل و عیال کو امام بارگاہوں میں پہنچا دیا ہے تاکہ وہ ممکنہ حملے سے محفوظ رہیں۔

ناظم ہنگو کے مطابق تازہ ہلاکتیں کل رات کی فائرنگ میں ہوئی ہیں تاہم تازہ فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔



نوٹ: اگر آپ یا آپ کے عزیز یا دوست اس وقت وہاں موجود تھے تو اس واقعے کا آنکھوں دیکھا حال لکھ بھیجئے۔
پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
کربلا والوں کی یاد میں: لاہور کا محرمکربلا کی یاد
عاشورہ اور لاہور کی مذہبی و ثقافتی روایات
عراق میں 9 محرم
عراق میں غمِ حسین منانے والوں کی چند تصاویر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد