ہنگو میں پہیہ جام ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں مقامی سنی سپریم کونسل کی اپیل پر یوم عاشور کے واقعے اور بعد میں ہنگاموں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے حق میں آج یعنی سوموار کو مکمل پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ اس سال فروری میں یوم عاشور کے موقعہ پر ہنگو شہر میں خودکش حملے میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ بعد میں ہنگاموں میں سینکڑوں دوکانیں نذر آتش کر دی گئی تھیں۔ ہنگو بازار پہلے ہی تین ماہ سے بند پڑا ہے۔
ہنگو ضلع میں آج تمام اہم شاہراہوں کو جگہ جگہ ٹائروں کی مدد سے ٹریفک کے لیئے بند کر دیا گیا تھا۔ ماسوائے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کی گشت کے سڑکیں سنسان رہیں۔ سنی سپریم کونسل کے رہنماؤں نے ٹل شہر میں احتجاجی مظاہرہ بھی منعقد کیا۔ مقررین نے حکومت سے ہنگو کے مسئلے کے حل پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ سنی کونسل کا مطالبہ ہے کہ واقعے عاشورہ اور بعد میں ہنگاموں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار اور تاجر برادری کے نقصان کو پورا کیا جائے۔ صوبائی حکومت نے تاجر برادری کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے تاہم اس ہڑتال سے ظاہر ہوتا ہے کہ متاثرین کو یہ قبول نہیں۔ | اسی بارے میں ہنگو میں حالات بدستور کشیدہ13 March, 2006 | پاکستان نعروں کی سیاست کب تک؟11 February, 2006 | پاکستان ہنگو:شیعہ سنی امن معاہدہ طے پا گیا11 February, 2006 | پاکستان ہنگو شہرمیں کشیدگی، فائرنگ 10 February, 2006 | پاکستان ’ہنگو: میدان جنگ کا ایک منظر‘10 February, 2006 | پاکستان ہنگو: دھماکے اور فائرنگ، 31 ہلاک09 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||