ہنگو کے بازار میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوب مغربی ضلع ہنگو میں ایک کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ ہنگو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ہنگو مین بازار میں کھڑی ایک کالے رنگ کی کار میں ہوا جس میں پولیس کے مطابق ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پٹ بازار کے قریب مین سڑک پر کالے رنگ کی ٹو ڈی گاڑی سے کچھ نامعلوم لوگ اتر رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سنتے ہی بازار میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے تاہم بعد میں پولیس اور سیکورٹی دستوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ ہنگو کے ضلع ناظم غنی الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کے بدن کا نچلا دھڑ الگ ہوگیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے اور جب تک حتمی رپورٹ نہیں آتی اس وقت تک حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت ضلعی ناظم کے دفتر میں شیعہ اور سنی عمائدین کا محرم الحرام کے سلسلے میں علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے امن جرگہ ہورہا تھا۔ غنی الرحمان نے مزید بتایا کہ ہنگو میں شیعہ اور سنی مسلمانوں میں کچھ اس قسم کے عناصر موجود ہیں جو نہیں چاہتے کہ علاقے میں امن کی فضا قائم ہوں اور بقول ان کے غالب امکان ہے کہ اس دھماکے میں بھی یہی لوگ ملوث ہوں۔ واضع رہے کہ گزشتہ سال ہنگو میں عاشورہ کے ایک جلوس میں خودکش حملے اور اس کے بعد جھڑپوں میں پچاس کے قریب لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔ ان جھڑپوں میں ہنگو بازار میں چھ سو سے زائد دوکانیں نذر آتش کی گئی تھیں۔ اس سال حکومت نے ہنگو کو حساس ضلع قرار دے کر محرم کے موقع پر فوج اور پیراملٹری فورسز کے دستے تعینات کیے ہیں۔ | اسی بارے میں ہنگو: بارات میں دھماکہ، تین ہلاک01 August, 2004 | پاکستان ہنگو میں حالات بدستور کشیدہ13 March, 2006 | پاکستان ہنگو: شیعہ، سنی رہنماؤں میں اتفاق 02 July, 2006 | پاکستان ہنگو بم دھماکہ دو خواتین زخمی26 July, 2006 | پاکستان ہنگو: چار سرکاری اہلکار اغوا16 December, 2006 | پاکستان ٹانک میں دھماکہ، ہنگو میں فائرنگ21 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||