ہنگو: بارات میں دھماکہ، تین ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ہنگو کے قریب ایک شادی اتوار کے روز اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئی جب ایک دھماکے سے دو بارات میں شامل دو عورتیں اور ایک بچہ ہلاک جبکہ تیس سے زائد عورتیں زخمی ہوئی ہیں۔ دھماکہ اتوار کے روز چار بجے سہ پہر ہنگو سے تیس کلومیٹر دور تحصیل ٹل کے علاقے درسمند میں دلہن کے مکان میں ہوا جہاں درجنوں باراتی جمع تھے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دو عورتوں کی ٹانگیں ہی اڑ گئیں۔ یہ شادی ایک مقامی شخص اسلم کی تھی جو بارات لے کر قریبی علاقے سروخیل میں دلہن کے مکان گئے تھے۔ دھماکہ عین اس وقت ہوا جب باراتی عورتیں دلہن کا گاڑی میں بیٹھا کر روانہ ہونے والی تھیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ دستی بم سے ہوا جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ٹائم بم سے ہوا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد تین ہے جن میں دو عورتیں اور ایک بچہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||