ہنگو: چار سرکاری اہلکار اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوب مغربی ضلع ہنگو میں بارانی ایریا ترقیاتی پراجیکٹ صوبہ سرحد کے ایک ایس ڈی او سمیت چار سرکاری اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے بندوق کے نوک پر اغوا کرلیا ہے۔ ٹل پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے قائم بارانی ایریا پراجیکٹ کے چار اہل کار سب ڈویژنل آفیسر سی اینڈ ڈبلیو افتخارالدین افضل، سب انجنیرز سیف الرحمان ، محمد نواز اور ڈرائیور محمد آصف اپنی گاڑی میں ہنگو شہر آرہے تھے کہ ہنگو ٹل کی مرکزی سڑک پر دلن کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے چاروں اہلکاروں کو سرکاری گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔ ہنگو میں بارانی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر عزیز عباسی نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات چیت میں بتایا کہ ’یہ اہلکار دلن کے علاقے میں ایک زیرِ تعمیر سڑک کا معائنہ کرنے گئے تھے اور واپسی پر ان کا ہمارے ساتھ رابطہ بھی ہوا تھا۔ تاہم جمعرات کی شام کے بعد سے ان میں کسی کے ساتھ رابط نہیں ہورہا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا پراجیکٹ صوبائی حکومت کے ڈیپارٹمینٹ پی اینڈ ڈی کا حصہ ہے اور ان کو تمام فنڈز ایشیائی ترقیاتی بنک سے ملتے ہیں جو صوبہ بھر میں زراعت، جنگلات اور پینے کے صاف پانی کے مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہے۔ ان کے بقول یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اہلکاروں کے اغوا میں کون ملوث ہوسکتا ہے اور انہیں کس مقصد کےلئے اغواء کیا گیا ہے۔ ادھر سرکاری ذرائع کے مطابق مغویان کو غیر سرکاری تنظیموں کے اہلکار سمجھ کر اغوا کرلیا گیا ہے کیونکہ اس علاقے میں پہلے بھی اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ واضع رہے کہ ضلع ہنگو میں دلن کا علاقہ اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم کےلئے بدنام علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے دو اہلکاروں کو بھی اسی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ تاہم پولیس کی بروقت کاروائی پر مغویان کو اسی دن بازیاب کرایا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ہنگو بم دھماکہ دو خواتین زخمی26 July, 2006 | پاکستان درہ، ہنگو دھماکے: چھ زخمی25 July, 2006 | پاکستان ہنگو فسادات: تاجر مسائل کا شکار ہیں14 May, 2006 | پاکستان ہنگو میں حالات بدستور کشیدہ13 March, 2006 | پاکستان ’ہنگو: میدان جنگ کا ایک منظر‘10 February, 2006 | پاکستان ہنگو: بارات میں دھماکہ، تین ہلاک01 August, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||